حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی اور اداکارہ سونم کپور کے یہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس خوشخبری سے پورے خاندان میں ایک خوشی کا ماحول ہے۔ انیل کپور نے بھی بیٹی سونم کا گھر پر پرتپاک استقبال کیا ہے۔ اب بیٹے کو جنم دینے کے بعد سونم کپور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔Sonam Kapoor shares pic of postpartum belly
سونم کپور نے اپنی انسٹاسٹری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں سونم کپور سیاہ لباس میں نظر آ رہی ہیں۔ سونم ہاتھ میں موبائل لیے آئینے کے سامنے کھڑی کہہ رہی ہیں کہ 'میں ابھی بھی اپنے میٹرنیٹی لباس پہن رہی ہوں، پیٹ ابھی بھی پوری طرح سے اندر نہیں ہوا ہے لیکن یہ اچھا لگ رہا ہے'۔
خیال رہے کہ سونم کپور نے 20 اگست کو اپنے بیٹے کو جنم دیا۔ یہ خوشخبری رنبیر کپور کی والدہ اور عالیہ بھٹ کی ساس نیتو کپور نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اس کے بعد یہ خوشخبری پوری فلمی دنیا میں پھیل گئی۔ وہیں حال ہی میں سونم کپور اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر واپس آئی ہیں۔
مزید پڑھیں:Sonam Kapoor's New Born Baby: سونم کپور کے بیٹے کی پہلی جھلک منظر عام پر آئی
اس خوشی میں سونم کے شوہر آنند آہوجا اور والد انیل کپور نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سونم اور آنند کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے چار سال بعد جوڑے کے گھر بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس شادی میں بالی ووڈ کی تمام مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ انیل کپور نے اپنی بیٹی سونم کی شادی انتہائی دھوم دھام طریقے سے کی تھی۔