ETV Bharat / entertainment

Sonam Kappor's Birthday Week: سونم کپور اپنی سالگرہ کو لے کر کافی پرجوش ہیں، دیکھیں ویڈیو - سونم کپور کی فلم

فلم نیرجا کی اداکارہ سونم کپور اپنی سالگرہ کو لے کر کافی خوش نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔ سونم کپور کل اپنی 37 ویں سالگرہ منانے جارہی ہیں۔ Sonam Kappor's Birthday Week

سونم کپور اپنی سالگرہ کو لے کر کافی پرجوش ہیں

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 11:40 AM IST

ممبئی: اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا اٹلی میں چھٹی گزارنے کے بعد اب وطن واپس آگئے ہیں۔ جمعرات کو اپنی 37 ویں سالگرہ منانے والی سونم نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر سا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کو لے کر کتنی پرجوش ہیں۔ منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سونم نے یہ ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ سانجھا کرتے ہوئے لکھا کہ ' گھر واپس آگئی ہوں۔۔۔۔ سالگرہ کا ہفتہ شروع ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں ان کے شوہر آنند بھی نظر آرہے ہیں۔ Sonam Kappor's Birthday Week

سونم کے اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پیار مل رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس جوڑنے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ سونم کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنے مداحوں اور فالوورز کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

سال 2018 میں سونم نے بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کی۔ شادی سے پہلے ان دونوں کی ملاقات چھ سال قبل 2016 میں ہوئی تھی اور اسی وقت دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا۔ رواں برس مارچ میں سونم کپور اور آنند آہوجا نے اعلان کیا کہ وہ اپنے والدین بننے والے ہیں۔

سونم کی اگلی فلم ' بلائنڈ' ہے، جس می وہ پورب کوہلی، ونے پاٹھک اور للیٹ دوبے کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم سال 2011 میں اسی نام سے آئی کورین فلم کا ریمیک ہے۔ اداکارہ نے گزشتہ سال ہی اس فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: سونم کپور کے میٹرنیٹی فوٹو شوٹ کی تصویریں دیکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.