ETV Bharat / entertainment

Sonam Kapoor at Coronation Concert: بادشاہ چارلس سوم کے کورونیش کنسرٹ میں سونم کپور کی شرکت، نمستے کہہ کر برطانیہ کے عوام کا دل جیتا - برطانیہ میں کورونیشن کنسرٹ

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے برطانیہ کے بادشا چارلس وسم کے 'کورونیشن کنسرٹ' میں شرکت کی۔ اس تقریب میں وہ خوبصورت سیفد لباس میں نظر آئیں۔

بادشاہ چارلس سوم کے کورونیش کنسرٹ میں سونم کپور کی شرکت

author img

By

Published : May 8, 2023, 10:32 AM IST

اداکارہ سونم کپور اتوار کے روز برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے کورونیشن کنسرٹ میں سفید رنگ میں نظر آئیں، اس دوران انہوں نے اسٹیج میں کامن ویلتھ کے مختلف گلوکاروں کو متعارف کرایا۔ یہ کنسرٹ کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریبات کا ایک حصہ تھا اور اس میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ کورونیشن کنسرٹ میں سونم کو بالی ووڈ کی سب سے بڑی اداکاراؤں میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا گیا، جہاں اداکارہ نے اپنی تقریر کا آغاز "نمستے" سے کیا۔Sonam Kapoor at Coronation Concert

سونم کپور نے کورونیش کنسرٹ میں مرکزی مقام حاصل کیا۔ انہوں نے دولت مشترکہ کے مختلف گلوکاروں کو اسٹیج میں متعارف کرایا۔ سونم نے اسٹیو ون ووڈ کو بھی متعارف کرایا، جنہوں نے اس تقریب میں 70 پیس آرکسٹرا کے ساتھ اپنے مشہور گانے 'ہائر لو' کا جدید ورژن پیش کیا۔ اداکارہ نے نمستے کرتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔

سونم کی ایک ویڈیو ان کی والدہ سنیتا کپور نے شیئر کی ہے۔ انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ' بہت فخر ہورہا ہے، ایسا اعزاز'۔ سونم نے اپنی والدہ کی اس پوسٹ پر تبصرہ کورتے ہوئے لکاھ کہ ' لو یو'۔ سونم کے گھر کے دیگر افراد نے بھی اس پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا، جس میں ارجن کپور سے لے کر سنجے کپور، مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے شامل ہیں۔

اس تاریخی کورونیشن کنسرٹ میں اپنی پرفارمنس سے قبل سونم کپور نے اپنی خوبصورت لباس کی تصاویر شیئر کی۔ ایک فیشنسٹا کے طور پر مشہور نیرجا اداکارہ نے اس موقع کے لیے ایک بہترین اور خوبصورت بارڈوٹ گاؤن کا انتخاب کیا۔ اس گاؤن کے ساتھ انہوں نے اپنے میک اپ کو ہلکا رکھا تھا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے خصوصی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی۔ پہلی تصویر میں اداکارہ کا کلوز اپ پورٹ فولیو ہے، دوسری تصویر میں ان کے خوبصورت لباس کو مختلف زاویوں سے دکھایا گیا ہے۔ سونم کا لباس ان کی پسندیدہ ڈیزائنر انامیکا کھنہ اور ایمیلیا وکسٹڈ نے ڈیزائن کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ممبئی میں ڈیور کے فیشن شو میں سونم کپور نے جلوے بکھیرے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.