حیدرآباد: بالی ووڈ کی 'دبنگ' لیڈی سوناکشی سنہا فلم 'بھوج - دی پرائیڈ آف انڈیا' کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر واپس آ رہی ہیں۔ اداکارہ کی نئی فلم 'نکیتا رائے اینڈ دی بک آف ڈارکنیس' کا پہلا لک جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کا پوسٹر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ سوناکشی نے بتایا کہ اس فلم کی ہدایتکاری ان کے بھائی کُش ایس سنہا کر رہے ہیں۔ Sonakshi Sinha's First Look From Nikita Roy
سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم 'نکیتا رائے - اینڈ دی بک آف ڈارکنس' کا پہلا لک جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس فلم کو ان کے بھائی کُش ایس سنگھ ڈائریکٹ کرنے جارہے ہیں۔ بطور ہدایت کار کُش کی یہ پہلی فلم ہے۔ اس فلم میں سوناکشی مرکزی کردار ادا کریں گی اور پریش راول بھی اہم کردار میں ہوں گے۔ Sonakshi Sinha to Play the Lead in Her Brother Film
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس فلم میں سوناکشی خود نکیتا رائے کا کردار ادا کریں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ سوناکشی نے بتایا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔ آپ کو بتا دیں، سوناکشی سنہا سال 2021 میں ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم 'بھج - دی پرائیڈ آف انڈیا' میں نظر آئی تھیں۔
مزید پڑھیں: بلیک آؤٹ فٹ میں سوناکشی سنہا کی گلیمرس تصویریں
کُش کے بارے میں بات کریں تو وہ اداکار شتروگھن سنہا کے چھوٹے بیٹے ہیں۔ ان کی عمر 39 سال ہے۔ وہ ایڈورٹائزنگ ڈائریکٹر ہیں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ کچھ عرصہ قبل سوناکشی سنہا کا نام اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ سرخیوں میں آیا تھا۔ یہاں تک کہ دونوں کی منگنی کی باتیں بھی ہونے لگی تھیں۔