ETV Bharat / entertainment

Sona Mohapatra on Sajid Khan: سونا موہاپاترا نے ساجد خان کو بگ باس 16 کا حصہ بنانے پر شو کے میکرز کی تنقید کی - سونا موہاپاترا کا بگ باس پر تنقید

گلوکارہ سونا موہاپاترا نے بگ باس شو کے 16 ویں سیزن میں ساجد خان کو شامل کرنے پر شو کے میکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سونا نے ٹوئٹر پر ساجد کے شو میں حصہ لینے پر اپنا اعتراض ظاہر کیا ہے کیونکہ ساجد پر متعدد خواتین نے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔Sona Mohapatra on Sajid Khan

سونا موہاپاترا نے ساجد خان کو بگ باس 16 کا حصہ بنانے پر شو کے میکرز کی  تنقید کی

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 10:31 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): گلوکارہ سونا موہا پاترا نے بھارتی ٹیلی ویژن چینلز اور ایگزیکٹوز کو "بدعنوان اور اداس" قرار دیا ہے کیونکہ فلمساز ساجد خان کو بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی میزبانی والے متنازعہ ریئلٹی شو بگ باس 16 میں ایک کنٹیسٹنٹ کے طور پر لایا گیا ہے۔Sona Mohapatra on Sajid Khan

ساجد پر متعدد خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ساجد پر الزام ہے کہ وہ پارٹیوں میں نازیبا حرکت کیا کرتے تھے، وہ کاسٹنگ پروسیس کے دوران خواتین اداکاروں سے ان کی برہنہ تصویر مانگتے تھے اور خواتین کے سامنے فحش فلمیں دیکھتے تھے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز بگ باس کے 16 ویں سیزن میں ساجد خان بگ باس کے گھر میں داخل ہوئے۔

  • Dear @FarOutAkhtar , you front an organisation called MARD. This man 👇🏾& the many others are known to you personally. Speak up, Stand Up only when it’s convenient or pays to virtue signal for ‘our cause’ not now? Charity begins at home. 🤟🏾💔 https://t.co/h4IDyHqnBx

    — Sona Mohapatra (@sonamohapatra) October 3, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سونا نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ فلمساز فرح خان کے چھوٹے بھائی ساجد کے شو میں شامل ہونے پر اعتراض ظاہر کیا۔ سونا لکھتی ہیں کہ ' یہ ہیں ساجد خان جو اب ریئلٹی شو کا حصہ ہیں۔ پھر ہیں انو ملک جو ٹی وی پر بچوں کے ایک میوزک ریئلٹی شو کو جج کر رہے ہیں۔ کیلاش کھیر ٹی وی پر ایک سیلیبریٹی جج ہے۔ انڈیا می ٹو مومنٹ کے دوران ان سب پر بہت ساری خواتین نے الزام عائد کیے تھے۔ بھارتی ٹی وی چینلز، ایگزیکٹوز اصل میں بدعنوان اور مایوس کن ہیں'۔

  • here’s a suggestion to Tv marketing teams with zero abilities to innovate apart from casting multiple #MeToo accused perverts to get PR,TRPs; line up a show with a houseful of molesters,rapists, paedophiles & even wife beaters. Enjoy taking society to a new low?Make them 🌟’s.

ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے سونا نے لکھا کہ ' اور یقینا گھٹیاپن کے مثال وکاس بہل اور نہایت ہی بے شرم سہیل سیٹھ بھی بھارتی ٹی وی پر وی پر واپس آ رہے ہیں۔ ٹیلی ویژن ایک مرنے والا میڈیم ہے اور کچھ مرنے سے پہلے اپنے آپ کو بچانے کے لیے نیچ حرکت پر اتر جائیں ، یہ خود کو بچانے کے لیے دوسرے انسانوں کو مصیبٹ میں ڈالیں گے'۔

ایک اور ٹویٹ میں سونا کہتی ہیں کہ 'صفر کے برابر صلاحیتوں والے ٹی وی مارکیٹنگ ٹیموں کے لیے ایک تجویز ہے کہ وہ PR، TRPs حاصل کرنے کے لیے متعدد #MeToo کے ملزمین کو کاسٹ کرنے کے علاوہ چھیڑ چھاڑ کرنے والے، جسنی زیادتی کرنے والے، بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے اور بیوی کو مارنے والوں کے ساتھ ایک شو تیار کریں۔ معاشرے کو بد سے بدتر بنانے کا لطف اٹھائیں؟ انہیں اسٹار بنائیں'۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز بگ باس 16 کے پریمیئر کے دوران ساجد نے خود پر لگے الزامات پر کہا تھا کہ کہ انہیں اس وجہ سے کوئی کام نہیں ملا۔ خیال رہے کہ سال 2018 میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 8 اداکاروں سمیت ایک صحافی نے ساجد خان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Bigg Boss 16 ساجد خان کی حمایت کرنا شہناز گل کے مداحوں کو پسند نہیں آیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.