ETV Bharat / entertainment

Sidharth Malhotra-Kiara Advani: سدھارتھ اور کیارا کی ہلدی اور سنگیت تقریب کی ویڈیو وائرل - سدھارتھ اور کیارا کی ہلدی اور سنگیت تقریب

جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی تقریبات زوروں پر جاری ہیں۔ سدھارتھ اور کیارا کی شادی سے پہلے کی تقریب کا پہلا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ وائرل ویڈیو سدھارتھ اور کیارا کی ہلدی تقریب کا بتایا جارہا ہے۔ اطلاع کے مطابق دونوں کی سنگیت تقریب پیر کی رات ہوئی۔

سدھارتھ اور کیارا کی ہلدی اور سنگیت تقریب کی ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 11:36 AM IST

جیسلمیر: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ یہ وائرل ویڈیو سدھارتھ اور کیارا کی ہلدی تقریب کی ہے۔ آج شادی کے بندھن میں بندھنے والے سدھارتھ اور کیارا کی مہندی تقریب پیر کے روز ہوئی، جہاں کرن جوہر، جوہی چاولہ، شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت سمیت بالی ووڈ کے کئی مشہور شخصیات نظر آئے۔Sidharth Malhotra-Kiara Advani

سدھارتھ اور کیارا دونوں نے مہندی کی تقریب کے دوران ڈانس بھی کیا۔ یہ تقریب سوریا گڑھ ہوٹل جھیل کے کنارے منعقد ہوئی۔ مہمانوں کو جھیل کے کنارے سن سیٹ پیٹیو گارڈن میں بٹھایا گیا۔ مہندی سب سے پہلے کیارا کے ہاتھوں پر لگائی گئی اور اس کے بعد سدھارتھ کے ہاتھوں میں بھی مہندی لگائی گئی۔

اس کے دونوں خاندانوں کی خواتین نے بھی اپنے ہاتھوں پر مہندی لگائی، جن میں دلہن کی والدہ جینیویو، خالہ سمیتا اور نانی شامل ہیں۔ میرا راجپوت نے بھی اپنے ہاتھوں پر مہندی لگوائی۔ وہیں مہندی تقریب کے ساتھ ساتھ سدھارتھ اور کیارا دونوں خاندانوں کے افراد نے اس موقع پر ڈانس پرفارمنس بھی پیش کی۔ اس خاص موقع پر کیارا کے ریپر بھائی وشال اڈوانی نے ڈی جے گنیش کے ساتھ پرفارم کیا۔

اس درمیان سدھارتھ اور کیارا کی ہلدی تقریب کا ایک وائرل ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ہلدی کے لیے محل کو پیلے اور سفید کپڑوں سے سجا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل کئی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سدھارتھ اور کیارا 6 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ تاہم اب مداحوں کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔ جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کی شادی کو ایک دن کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ شیرشاہ کے ساتھ کیارا کی شادی 7 فروری یعنی منگل کے روز ہوگی۔

مزید پڑھیں:Sidharth Kiara Wedding Postpone: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی چھ فروری نہیں بلکہ اس دن ہوگی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.