ETV Bharat / entertainment

Sidharth-Kiara Mumbai Reception: سدھارتھ اور کیارا اس تاریخ کو ممبئی میں اپنے فلمی دوستوں کو شادی کی دعوت دیں گے

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 10:48 AM IST

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی 12 فروری کو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اپنے دوستوں کو شادی کی دعوت دیں گے۔ یہ جوڑا ممبئی میں سینٹ ریجس ہوٹل میں شادی کی شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔

سدھارتھ اور کیارا اس تاریخ کو ممبئی میں اپنے فلمی دوستوں کو شادی کی دعوت دیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے نئے شادی شدہ جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی جیسلمیر میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، اب یہ جوڑا شادی کے بعد ممبئی میں اپنے فلمی برادری کے لیے دعوت کا انتظام کرنے والے ہیں۔ سوریہ گڑھ پیلس میں شاندار شادی اور دہلی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد یہ جوڑا اپنے 'فلمی خاندان' کے لیے شادی کی شاندار استقبالیہ کا انعقاد کرنے والا ہے۔Sidharth-Kiara Mumbai Reception

سدھارتھ اور کیارا ممبئی میں اپنی شادی کے دوسرے استقبالیہ کے لیے ہفتہ کے روز ممبئی جائیں گے، جس میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات شرکت کرنے والے ہیں۔ اس جوڑے نے 9 فروری کو سدھارتھ کے خاندان کے لیے دہلی کے دی لیلا پیلس میں اپنے پہلے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ دونوں کی دوسری استقبالیہ تقریب 12 فروری کو ممبئی کے سینٹ ریجس ہوٹل میں ہونے والی ہے۔ یہ تقریب رات کے 8:30 بجے شروع ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریب کا دعوت نامہ آن لائن لیک ہو گیا ہے۔ ایک ویبلائڈ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر سدھارتھ اور کیارا کے ممبئی میں منعقد ہونے والے شادی کی استقبالیہ تقریب کا دعوت نامہ شیئر کیا ہے، جس کے بعد یہ تمام سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر وائرل ہوگیا۔ کارڈ میں سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی مسکراہٹ والی تصویر ہے۔ اس میں تقریب کی تاریخ، وقت اور مقام جیسے تفصیلات کا ذکر ہے۔

یہ ایک شاندار تقریب ہونے والی ہے، کیونکہ بہت سے بالی ووڈ ستارے اور کاروباری کے اس تقریب میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔ کرن جوہر، شاہد کپور، منیش ملہوترا، شاہ رخ خان، ورون دھون، اکشے کمار، پرینیتی چوپڑا، جوہی چاولہ، انیل کپور، اجے دیوگن، اور راکل پریت سنگھ سمیت دیگر کئی ستاروں کے تقریب میں شامل ہونے کے امکان ہیں۔

شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے سدھارتھ اور کیارا نے دو سال تک ڈیٹنگ کی۔ تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کے بارے میں کبھی کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔ دونوں سال 2021 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم شیرشاہ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:Kiara Advani and Sidharth Malhotra Wedding: شادی کی تصاویر کے بعد کیارا اور سدھارتھ نے اپنی شادی کا ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کیا، دیکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.