ETV Bharat / entertainment

Sidharth and Kiara Holiday: کیا سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی جاپان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں؟

author img

By

Published : May 15, 2023, 3:08 PM IST

بالی ووڈ کی نئی شادی شدہ جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کام سے کچھ وقت نکال کر ایک دوسرے کے ساتھ خاص وقت گزار رہے ہیں۔ اتوار کو ایک مداح کے اکاؤنٹ نے جوڑے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار فی الحال جاپان میں ہیں۔

کیا سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی جاپان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں

نئی دہلی: ایسا لگتا ہے کہ نئی شادی شدہ جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈونی نے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے اپنے کام سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا ہے۔ اتوار کو سدھارتھ ملہوترا کے ایک فین اکاؤنٹ نے سوشل میڈیا پر جوڑے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مداحوں کے ساتھ مسکراتے نظر آرہے ہیں۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار اس وقت جاپان میں ہیں اور یہ خاص تصویر جاپان کے شہر کیوٹو میں لی گئی تھی۔ Sidharth and Kiara Holiday

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سدھارتھ اور کیارا آرام دہ ٹریک سوٹ میں ملبوس نظر آرہے ہیں۔ ہم سدھارتھ کو کچھ شاپنگ بیگ پکڑے ہوئے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے متعدد مداحوں نے جوڑے پر محبت کی بارش کی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ 'کتنا پیارا' ۔ وہیں اتوار کے روز اس جوڑی نے مدرز ڈے کے موقعے پر اپنی ماں کے نام ایک پوسٹ لکھا تھا۔

اپنی ماں کے ساتھ شادی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیارا اڈوانی نے لکھا کہ 'میرا سب کچھ'۔ اس تصویر میں اداکارہ نے کریم رنگ کا لہنگا اور پیلے رنگ کا ڈوپٹہ پہنا ہے اور اپنی ماں کو گلے لگاتے ہوئے کیمرے کے سامنے مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی کیارا نے اپنی ساس کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'ان کے لیے شکر گزار ہوں'۔

سدھارتھ اور کیارا 7 فروری کو راجستھان کے سوریا گڑھ پیلس میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے لیے دہلی اور بعد میں ممبئی میں ایک استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا۔ ان کے ریسیپشن میں کرن جوہر، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، کاجول، گوری خان، سنجے لیلا بھنسالی اور کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ ان کی محبت کی کہانی سال 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم 'شیر شاہ' کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئی۔

مزید پڑھیں:Kiara Advani on Sidharth Malhotra: سدھارتھ ملہوترا کی شفقت دیکھ کیارا نے کہا 'اس شخص کے پاس میرا دل ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.