ETV Bharat / entertainment

Sidharth Kiara Dance: سدھارتھ ملہوترا کے گھروالوں نے کیارا اڈوانی کا دہلی میں شاندار استقبال کیا، دیکھیں ویڈیو

بالی ووڈ جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کے بعد جوڑے کی کئی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں سدھارتھ اور کیارا کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں یہ جوڑا ڈھول نگاڑے کی دھن پر رقص کرتے نظر آ رہا ہے۔

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 11:50 AM IST

سدھارتھ ملہوترا کے گھروالوں نے کیارا اڈوانی کا دہلی میں شاندار استقبال کیا، دیکھیں ویڈیو

دہلی: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے 7 فروری (منگل) کو جیسلمیر میں شاہی انداز میں شادی کی۔ جوڑے نے اپنی خوبصورت شادی کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ شادی کے ایک دن بعد سدھارتھ-کیارا کو جیسلمیر ایئرپورٹ پر دہلی کے لیے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ دہلی ہوائی اڈے پر دونوں کو میڈیا کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا، یہ دونوں اس وقت سرخ جوڑے میں بے حد خوبصورت نظر آرہے تھے۔ اس کے بعد دونوں سدھارتھ کے دہلی والے گھر پر پہنچے جہاں ڈھول نگاڑے کےساتھ ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔Sidharth Kiara Dance

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھارتھ اور کیارا کا دہلی کے گھر پر ڈھول کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ وہیں ہندو رسم و رواج کے مطابق کیارا کے گرہ پرویش سے پہلے جوڑے نے ڈھول کی دھنوں پر زبردست رقص کیا۔ اس دوران جوڑے کے استقبال کے لیے بہت سے لوگ ان کے ارد گرد نظر آئے۔ اس خاص موقع پر گھر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

دہلی میں کیارا اور سدھارتھ کا شاندار استقبال

کل یہ اطلاع ملی تھی کہ کیارا اڈوانی سدھارتھ کے دہلی والے گھر میں ہاؤس وارمنگ تقریب منعقد کریں گی۔ سدھارتھ کے اہل خانہ رسم و رواج کے مطابق کیارا کے گھر میں استقبال کریں گے۔ وہیں یہ جوڑا ایک دہلی اور دوسرا ممبئی میں شادی کی شاندار استقبالیہ کا اہتمام کرے گا۔ شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب آج (9 فروری) کو دہلی میں منعقد ہونے کی امید ہے۔ اس کے بعد سدھارتھ اور کیارا 10 فروری کو ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ 12 فروری کو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اپنے دوستوں کے لیے ایک اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔

مزید پڑھیں:Kiara Advani's Kalira: کیارا اڈوانی کا کلیرا سدھارتھ کے ساتھ ان کی محبت کو بیان کرتا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.