ETV Bharat / entertainment

Tiger Vs Pathaan: اسپائی یونیورس کی ایک اور فلم ٹائیگر ورسس پٹھان کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند کریں گے

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 12:45 PM IST

یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند فلم ٹائیگر ورسس پٹھان کی ہدایتکاری کریں گے جس میں بالی ووڈ کے دو سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان آمنے سامنے نظر آئیں گے۔ یہ بھارت کی آج تک کی سب سے بڑی فلم ہونے والی ہے اور اس کی شوٹنگ فروری 2024 میں شروع ہوگی۔

اسپائی یونیورس کی ایک اور فلم ٹائیگر ورسس پٹھان کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند کریں گے

ممبئی: بالی ووڈ کی اسپائی یونیورس میں مزید سیارے جوڑنے والے ہیں۔ فلم وار 2 میں جونئیر این ٹی آر کے ویلن کے طور پر شامل ہونے کے بعد فلم پٹھان اور ٹائیگر فرنچائز کے مداحوں کے لیے بہت بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ فلم ٹائیگر ورسس پٹھان کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند کریں گے جنہوں نے حال ہی میں پٹھان جیسی بلاک بسٹر فلم دی۔ یہ فلم بھارتی سنیما کے دو سب سے بڑے اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کو آمنے سامنے لے کر آنے والی ہے۔ Tiger Vs Pathaan

اس نئی خبر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک تجربہ کار تجارتی ذارئع نے بتایا کہ 'آدتیہ چوپڑا کو سدھارتھ آنند پر بے پناہ بھروسہ ہے کہ وہ ٹائیگر ورسس پٹھان کے ایکشن سین کو اتنا شاندار بنائیں گے جسے پہلے بھارتی سنیما میں نہیں دیکھا گیا ہوگا۔ سدھارتھ آنند کو اپنی آئندہ فلم کے لیے شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے دو اداکاروں کا ساتھ مل گیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم کرن ارجن کے بعد یہ دونوں سپراسٹار کو کسی بڑی فلم میں کام کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ وہیں سدھارتھ آنند کو فلم ٹائیگر ورسس پٹھان بنانے کے لیے وہ تمام تعاون فراہم کیے جائیں گے کیونکہ یہ بھارت کی سب سے مہنگی ترین فلم ہونے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سدھارتھ کے مداح اس بات سے مایوس تھے کہ وہ وار 2 کی ہدایتکاری نہیں کر رہے ہیں۔ سال 2019 میں ان کی ہدایتکاری میں بنی فلم وار کے سیکوئل کی ذمہ داری آیان مکھرجی کو سونپی گئی ہے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے فلم پٹھان کے بعد سدھارتھ کو بڑی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 'یش راج فلمز اپنی پوری تخلیقی صلاحیت کے ساتھ ایک ایسی فلم بنانے کے لیے تیار ہے جسے بھارتی سنیما کی تاریخ میں ایک ریکارڈ توڑنے والے بلاک بسٹر فلم کے طور پر جانا جائے'۔ یش راج فلمز کا اسپائی یونیورس اب بھارتی سنیما کی سب سے بڑی فرنچائز بننے جارہی ہے۔ یش راج فلمز کی یہ اسپائی یونیورس سال 2012 میں اس وقت شروع ہوئی جب سلمان خان کو فلم ایک تھا ٹائیگر میں راؤ ایجنٹ ٹائیگر کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ سال 2017 میںٹائیگر زندہ ہے میں سلمان کو ایک بار پھر جاسوس کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔

اس کے بعد سال 2019 میں ریتک روشن کو وار میں ایک جاسوس کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پٹھان کے ساتھ شاہ رخ خان نے بھی یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس میں ایجنٹ پٹھان کے طور پر انٹری لی اور یہ فلم بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔

مزید پڑھیں:Jr NTR in War 2: فلم وار ٹو میں ریتک روشن کے ساتھ جونیئر این ٹی آر کی بھی انٹری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.