ETV Bharat / entertainment

Siddhanth Kapoor Released on Bail: منشیات معاملے میں سدھانت کپور کو ضمانت ملی

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 11:44 AM IST

سدھانت کپور کو پیر کے روز منشیات کا استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اب انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ Siddhanth Kapoor Released on Bail

منشیات معاملے میں سدھانت کپور کو ضمانت ملی

بنگلورو: تجربہ کار اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو منشیات معاملے میں ضمانت مل گئی۔ سدھانت کو اتوار کو بنگلورو میں منشیات لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بنگلورو کے ایک ہوٹل میں منعقدہ ایک پارٹی میں چھاپہ مارا تھا جہاں سے سدھانت کپور سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کا ڈرگس ٹیسٹ کا رپورٹ بھی مثبت آیا تھا۔ لیکن پولیس نے آج سدھانت کے ساتھ چار لوگوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ Siddhanth Kapoor Released on Bail

اس معاملے میں ایسٹ بنگلور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس بھیماشنکر گلڈ نے بتایا کہ سدھانت کپور اور چار لوگوں کو اسٹیشن ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ جب انہیں پولیس طلب کرے گی تب انہیں پولیس اسٹیشن آنا ہوگا۔ ڈاکٹر بھیماشنکر ایس گلڈ نے مزید بتایا کہ اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور نے منشیات لی تھیں۔ ان کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ منشیات لے رہے تھے۔ انہیں السور پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات ایم جی روڈ پر واقع ایک پانچ ستارے ہوٹل میں ریو پارٹی چل رہی تھی، جب پولیس کی ٹیم نے چھاپہ مارا تب وہاں سے سدھانت کپور کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس پارٹی میں تقریباً 35 لوگ تھے۔ سدھانت نے بھی اس پارٹی میں شرکت کی تھی۔ جب سب لوگوں کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا تب سدھانت سمیت پانچ لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

پولیس نے پارٹی سے سات 'ایکسٹیسی' گولیاں اور چرس کا ایک پیکٹ بھی برآمد کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس ایکٹ کی دفعہ 22 اے، 22 بی اور 27 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Shakti Kapoor Son Taken into Custody: ڈرگس لینے کے الزام میں شکتی کپور کا بیٹا حراست میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.