ETV Bharat / entertainment

Siddhaanth Vir Surryavanshi Death: سدھانت ویر سوریاونشی کی اہلیہ نے ایک جذباتی پیغام لکھا، کہا' تم میرا فرشتہ ہو' - سدھانت ویر سوریا ونشی کی اہلیہ ایلیسیا راوت

اداکار سدھانت ویر سوریاونشی کا جمعہ کے روز جم میں ورزش کرنے کے دوران انتقال ہوگیا۔ ان کی اہلیہ و سپر ماڈل ایلیسیا راوت نے سدھانت کے ساتھ لی گئی اپنی پہلی سیلفی شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا۔ Siddhaanth Vir Surryavanshi Death

سدھانت ویر سوریاونشی کی اہلیہ نے ایک جذباتی پیغام لکھا، کہا' تم میرا فرشتہ ہو'۔

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 1:51 PM IST

ٹی وی اداکار سدھانت ویر سوریاونشی کی اہلیہ و سپر ماڈل ایلیسیا راوت نے اتوار کو اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی پہلی سیلفی شیئر کرتے ہوئے ایک دلی نوٹ لکھا۔ کسم، وارث اور سوریہ پتر کرن جیسے شوز کے اداکار سوریاونشی کا جمعہ کے روز 46 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اداکار کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان کے پسماندگان میں بیوی راوت اور ان کے دو بچے ہیں۔ Siddhaanth Vir Surryavanshi Death

ان کی اہلیہ ایلیسیا راوت نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں تم سے پیار کرتی ہوں اور جب تک زندہ ہوں تم سے محبت کرتی رہوں گی۔ 24 فروری 2017، ایک ساتھ ہماری پہلی تصویر۔ اس دن کے بعد سے آپ ہمیشہ مجھے مسکراتے ہوئے، زندگی سے پیار کرتے ہوئے اور اس سے لطف اندوز ہوتے، نئی چیزیں آزماتے ہوئے، کوشش کرتے ہوئے اور اپنی حد سے کچھ زیادہ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے'۔ راؤت نے بتایا کہ اداکار کس طرح ہر چیز کا خیال رکھتے تھے، انہیں وقت پر کھانا کھانے کی یاد دلاتے تھے، وہ واحد شخص تھے جس نے بغیر کسی خوف کے ان کا ہاتھ تھاما اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں آپ کے ساتھ بچی بن جاتی تھی۔ میں ہمیشہ آپ کی توجہ حاصل کرنا چاہتی تھی، میں، مارک اور ڈیاز آپ کی مسکراہٹ، آپ کی آنکھوں میں سب کے لیے محبت، دیکھ بھال کرنے والی فطرت کو یاد کریں گے۔ آپ پیارے بیٹے، پیارے بھائی، اپنے بچوں کے پیارے والد، پیارے شوہر اور پیار دوست رہے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ ہمیشہ فرشتے کی طرح میری رہنمائی کرتے رہیں گے۔ آپ ایک خوشگوار اور پرامن جگہ پر ہیں۔ آپ سے محبت ہے اور ہمیشہ رہے گی، کیونکہ آپ نے مجھے محبت کا حقیقی مطلب سمجھایا ہے'۔

ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعدسدھانت ویر سوریاونشی، جو آنند سوریا ونشی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، نے کُسم سے اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کئی شوز میں مرکزی کردار بھی ادا کیے ہیں۔ وہ کسوٹی زندگی کی، کرشنا ارجن، کیا دل میں ہے جیسے شوز میں اہم کرداروں میں نظر آئے۔ ان کے آخری پروجیکٹس میں ٹی وی شوز کیوں رشتوں میں کٹی بٹی اور ضدی دل شامل ہیں۔ سدھانت نے اس سے پہلے ایرا سے شادی کی تھی، جس سے انہوں نے سال 2015 میں طلاق لے لی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے 2017 میں ایلیسیا کے ساتھ شادی کی تھی۔ ان کی پہلی شادی سے ایک بیٹی تھی، جب کہ ایلیسیا کی پچھلی شادی سے ایک بیٹا ہے۔

مزید پڑھیں: ان مشہور ہستیوں کی کم عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.