ETV Bharat / entertainment

Pooja Hegde Shoots Despite Ankle Journey: ٹخنے میں چوٹ لگنے کے باوجود پوجا ہیگڑے نے شوٹنگ جاری رکھی - کسی کا بھائی کسی کی جان میں پوجا ہیگڑے

پوجا ہیگڑے نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ٹخنے میں چوٹ آئی ہے۔ اداکارہ نے چوٹ کے باوجود کام سے کوئی بریک نہیں لیا اور اپنی آئندہ ہندی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ جاری رکھی۔ Pooja Hegde Shoots Despite Ankle Journey

ٹخنے میں چوٹ لگنے کے باوجود پوجا ہیگڑے نے شوٹنگ جاری رکھی

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 2:25 PM IST

ممبئی: اداکارہ پوجا ہیگڑ ے نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک تصویر اور ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ٹخنے میں چوٹ آئی ہے جس کے نتیجے میں ان کے لیگمنٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ اس چوٹ کے باوجود وہ شوٹنگ کر رہی ہیں کیونکہ ان کے ذریعہ شیئر کردہ پوسٹس میں وہ تیار ہوتی نظر آرہی ہیں۔ پوجا ان دنوں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔Pooja Hegde Shoots Despite Ankle Journey

رادھے شیام اداکار نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے زخمی پاؤں کی تصویر پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا کہ ' لیگمنٹ کو چوٹ پہنچی ہے'۔ اس کے بعد انہوں نے آئینے کے سامنے تیار ہوتے ہوئے ایک کلپ بھی شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں میک اپ اور ہیئر آرٹسٹ انہیں تیار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنا زخمی پاؤں تیکے پر رکھا ہوا ہے۔ کلپ کو شیئر کرتے ہوئے پوجا نے لکھا کہ ' دی شو مسٹ گو آن (کام تو کرنا پڑتا ہے)'۔

ٹخنے میں چوٹ لگنے کے باوجود پوجا ہیگڑے نے شوٹنگ جاری رکھی
ٹخنے میں چوٹ لگنے کے باوجود پوجا ہیگڑے نے شوٹنگ جاری رکھی

حال ہی میں پوجا نے اپنی 32 ویں سالگرہ منائی ہے اور انہوں نے اپنی سالگرہ اپنی آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی سیٹ پر سلمان خان اور وینکٹیش کے ساتھ منائی۔ یہ فلم ایک ایکشن کامیڈی ہے جس کی ہدایت کاری فرہاد سمجی نے کی ہے اور اسے سلمان خان فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ سلمان، وینکٹیش اور پوجا کے علاوہ فلم میں جگپتی بابو، راگھو جوئیل، شہناز گل اور پلک تیواری بھی شامل ہیں۔ یہ فلم 30 دسمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔

اس کے علاوہ پوجا ہیگڑے، روہت شیٹی کی فلم سرکس میں رنویر سنگھ، ورون شرما اور جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم، ولیم شیکسپیئر کی کلاسک کامیڈی ' اے کامیڈی آف ایررز' پر مبنی ہے۔ یہ 23 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: پوجا ہیگڑے کی سالگرہ کے موقع پر دیکھیں بھارتی لباس میں ان کی دلفریب تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.