ETV Bharat / entertainment

Show Me The Thumka Song Out Now تو جھوٹی اور میں مکار کا نیا گانا ’شو می دی ٹھمکا‘ ریلیز - تو جھوٹی میں مکار کا نیا گانا

رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم 'تو جھوٹی میں مکار' کا نیا گانا 'شو می دی ٹھمکا' 21 فروری 2023 کو ریلیز ہو گیا ہے۔ یہاں دیکھیں

تو جھوٹی اور میں مکار کا نیا گانا ' شو می دی ٹھمکا' ریلیز

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 4:03 PM IST

ممبئی: رنبیر کپور اور شردھا کپور کی رومانٹک کامیڈی فلم 'تو جھوٹی میں مکار' کا تیسرا گانا 'شو می دی ٹھمکا' منگل (21 فروری) کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس گانے میں شردھا اور رنبیر دونوں زبردست ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس سے قبل فلم کے دو گانے 'تیرے پیار میں' اور 'پیار ہوتا کئی بار ہے' کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔Show Me The Thumka Song Out Now

'شو می دی ٹھمکا' گانا تجربہ کار گلوکار سنیدھی چوہان اور ساشوت سنگھ نے گایا ہے۔ گانے کے بول نغمہ نگار امیتابھ بھٹہ چاریہ نے لکھے ہیں۔ مشہور میوزک کمپوزر پریتم نے اس گانے کو اپنی موسیقی سے سجایا ہے۔ گانے کے ویڈیو کی بات کریں تو اس گانے کا سیٹ بے حد خوبصورت نظر آرہا ہے۔ گانے میں رنبیر نیلے رنگ کے کرتے میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں، وہیں شردھا کپور پیلے رنگ کی ساڑھی میں بے حد حسین نظر آرہی ہیں۔ اس گانے کا ویڈیو رنبیر کپور کی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کا مقبول گانا' دلی والی گرل فرینڈ' کی یاد دلاتا ہے۔ جس میں رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کچھ اسی انداز میں ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

پیار کا پنچنامہ سیریز اور سونو کے ٹیٹو کی سویٹی کے ڈائریکٹر لو رنجن نے اس فلم کی ہدایتکاری کی ہے۔ یہ فلم رومانوی کامیڈی ہے، جس میں رنبیر اور شردھا کے درمیان محبت، رومانس اور بعد میں جھگڑا دیکھنے کو ملے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب رنبیر اور شردھا کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت لگ رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے انہیں بہت پیار دیا جا رہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ رنبیر کپور اکیلے ہی اس فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔ جب فلم کے ڈائریکٹر لو رنجن سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ اس خوبصورت جوڑی کو اب سیدھے تھیٹر پر ہی ایک ساتھ دیکھے۔

مزید پڑھیں:Tu Jhoothi Main Makkaar trailer: رنببیر اور شردھا کی فلم' تو جھوٹی میں مکار' کے ٹریلر ریلیز کی تاریخ سامنے آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.