ETV Bharat / entertainment

International Film Festival in Shimla انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شملہ میں آج سے شروع

آج سے شملہ میں بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں تیار کی جانے والی فلموں میں سے چنندہ فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی۔شملہ میں آج سے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگا،جس کا وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو افتتاح کریں گے۔Film Screening in Gaiety Theatre

International Film Festival in Shimla
International Film Festival in Shimla
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 1:07 PM IST

شملہ:شملہ میں آج سے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شروع ہونے جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا 9واں ایڈیشن 22 سے 24 ستمبر تک گیئٹی تھیٹر شملہ میں منعقد ہوگا۔ اس فیسٹیول میں 20 ممالک اور 22 ریاستوں کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر پشپ راج ٹھاکر نے کہا کہ ہمیں فلم فیسٹیول کے لیے دنیا بھر سے اہم اور ریکارڈ فلموں کی انٹریز موصول ہوئی ہیں۔ جن میں سے کل 107 فلموں کا آفیشیل انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب بہت مشکل تھا۔ ملک کے نامور فلمسازوں پر مشتمل ہماری جیوری نے بین الاقوامی کیٹیگری میں 38، قومی کیٹیگری میں 64 اور ہماچل سے 5 فلموں کا انتخاب کیا ہے۔پشپ راج ٹھاکر نے کہا کہ ان فلموں کو فلم فیسٹیول میں دکھایا جائے گا اور بہترین فلموں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ بین الاقوامی، قومی اور ریاستی سطح پر بہترین فلم کا انتخاب کیا جائے گا۔ فلم فیسٹیول میں فیچر فلمیں، مختصر فلمیں، دستاویزی فلمیں اور اینی میشن فلمیں ہوں گی۔ ان میں سے 90 فلمیں پہلے ہی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم فلم فیسٹول: روس میں اسلامی ثقافت کے رنگ

پشپ راج ٹھاکر نے کہا کہ شملہ کے گیئٹی تھیٹر میں تاریخی دلکشی اور جدید ترین اسکریننگ کی سہولیات فلم فیسٹیول کے شرکاء کے لیے ایک منفرد اور بہترین تجربہ فراہم کرے گی۔بین الاقوامی کیٹگری میں امریکہ، بیلجیم، ایران، کینیڈا، چین، چیک ریپبلک، ترکی، نیپال، مصر، بنگلہ دیش، اٹلی، پولینڈ، ارجنٹینا، سویڈن، افغانستان، آسٹریلیا، فرانس اور دبئی کے فلمساز شرکت کر رہے ہیں۔ جب کہ بھارت کی 21 ریاستیں کیرالہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، منی پور، آسام، دہلی، پنجاب، مغربی بنگال، کشمیر، اتراکھنڈ، اُڈیسہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، کرناٹک اورہماچل پردیش ریاستیں شرکت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.