ETV Bharat / entertainment

Complaint Filed Against Sajid Khan: شرلین چوپڑا نے ساجد خان کے خلاف شکایت درج کرائی

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 11:47 AM IST

Updated : Oct 20, 2022, 12:46 PM IST

شرلین چوپڑا نے بگ باس 16 کے گھر میں بطور کنٹیسٹنٹ موجود فلمساز ساجد خان کے خلاف ممبئی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ Complaint Filed Against Sajid Khan

شرلین چوپڑا نے ساجد خان کے خلاف شکایت درج کرائی

حیدرآباد: بگ باس 16 میں بطور کنٹیسٹنٹ حصہ لینے پر فلمساز ساجد خان کی مخالفت کی جارہی ہے۔ گلوکارہ سونا موہاپاترا اور اداکارہ وندنا کریمی کے بعد اداکارہ شرلین چوپڑا بھی ساجد خان کی مخالفت میں سامنے آئی ہیں۔ لیکن اس بار شرلین چوپڑا نے فلمساز ساجد خان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔ اداکارہ نے بگ باس کے میکرز سے ساجد خان کو فوری طور پر شو سے نکالنے کی درخواست کی ہے۔ شرلین نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں فلمساز اور بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ ساجد خان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کو بھی ایک خط بھیجا ہے۔Complaint Filed Against Sajid Khan

شرلین نے ساجد خان کے خلاف کئی دفعات کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ شرلین نے می ٹو موومنٹ کے تحت ساجد خان پر سنگین الزامات لگائے تھے اور کئی چونکا دینے والے انکشافات بھی کیے تھے۔ شرلین نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کو خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ساجد خان کو بگ باس 16 سے باہر نہیں نکالا جاتا تب تک اس شو کا ٹیلی کاسٹ روک دیا جائے۔

شرلین کے حالیہ انکشافات کی وجہ سے لوگوں نے ساجد خان کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ میں انہوں نے فلمساز کے شو میں شامل ہونے پر بھی اعتراض ظاہر کیا ہے۔ بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ ساجد خان پر می ٹو موومنٹ کے تحت کئی خواتین نے الزام لگایا ہے۔ حال ہی میں بھوجپوری اداکارہ رانی چٹرجی نے بھی ساجد خان پر سنگین الزامات لگائے۔واضح رہے کہ سال 2018 میں می ٹو موومنٹ کے دوران سلونی چوپڑا، شرلین چوپڑا، آہانا کمرا اور مندنا کریمی سمیت کئی خواتین نے ساجد پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ گلوکارہ سونا موہا پاترا اور اداکار علی فضل بھی ساجد خان کے بگ باس 16 کے گھر میں ہونے پر اعتراض کر رہے ہیں۔ ان سب کا مطالبہ ہے کہ ساجد خان کو جلد از جلد شو سے باہر کیا جائے۔

مزید پڑھیں: Sona Mohapatra Criticises Salman and Farhan: ساجد خان کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر سونا موہاپاترا نے سلمان خان اور فرحان اختر کی تنقید کی

Last Updated : Oct 20, 2022, 12:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.