ETV Bharat / entertainment

Masoom Sequel شیکھرکپور نے معصوم کے سیکوئل کی ہدایتکاری کی تصدیق کی - نصیرالدین شاہ کی فلم معصوم

سال 1983 کی کلاسک فلم جسے گلزار نے لکھی تھی، شیکھر کپور کی بطور ہدایتکار پہلی فلم تھی۔ مسٹر انڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی فلموں کے لیے مشہور شیکھر اب اس فلم کا سیکوئل بنانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

شیکھرکپور نے معصوم کے سیکوئل کی ہدایتکاری کی تصدیق کی

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 3:32 PM IST

اداکار نصیر الدین شاہ اور شبانہ اعظمی کی فلم معصوم کا سیکوئل بڑے پردے کی رونق بنے گی۔ فلمساز شیکھر کپور نے تصدیق کی ہے کہ وہ معصوم کے سیکوئل کی ہدایت کاری کر رہے ہیں لیکن انہوں نے فلم سے متعلق تمام تفصیلات کو فی الحال پوشیدہ رکھا ہے۔ سال 1983 کی کلاسک فلم جسے گلزار نے اپنی قلم سے کاغذ پر اتارا تھا۔ یہ فلم شیکھر کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ہے، جنہوں نے مسٹرانڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے۔ فلم معصوم ایرک سیگل کے 1980 کے ناول مین، وومن اینڈ چائلڈ پر مبنی ہے۔

ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں جب شیکھر کپور سے معصوم کے سیکوئل پر کام ہونے کی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تب ہدایتکار نے کہا کہ 'میں معصوم کے سیکوئل کی ہدایت کاری کر رہا ہوں۔ لیکن اس کے تفصیلات کے بارے میں بعد میں بات کروں گا۔ اس کے بارے میں بعد میں بات کرنا ٹھیک ہوگا'۔

اس فلم میں ایک خوشگوار شادی شدہ جوڑے نصیرالدین شاہ اور شبانہ اعظمی کی کہانی بیان کی گئی ہے، جن کی زندگی نصیرالدین کے پچھلے رشتے سے پیدا ہو ایک لڑکے کے آنے کے بعد بدل جاتی ہے۔ معصوم میں جگل ہنسراج، ارمیلا ماتونڈکر اور سپریا پاٹھک نے اداکاری کی۔ فلم کو اس کی شاندار پرفارمنس، حساس کہانی اور آر ڈی برمن کی موسیقی کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ اس فلم نے تجھ سے ناراض نہیں زندگی اور لکڑی کی کاٹھی جیسے مقبول نغمے دیے ہیں۔

واضح رہے کہ شیکھر کپور نے حال ہی میں رومانوی کامیڈی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ کی ہدایتکاری کی ہے۔ فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، سجل علی شبانہ اعظمی اور ایما تھامسن سمیت اداکاروں نے کام کیا ہے۔ نصیرالدین شاہ، اس دوران، فی الحال زی 5 کےسیریز تاج کے دوسرے سیزن میں نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Naseeruddin Shah on Sindhi: اداکار نصیرالدین شاہ کا سندھی زبان سے متعلق بیان پر غلطی کا اعتراف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.