ETV Bharat / entertainment

Shehzada Day 1 Box Office کارتک آرین کی فلم شہزادہ کی اوپننگ کمائی فلم بھول بھولیا 2 کے مقابلے کم رہی - شہزادہ کی اوپننگ

فلم شہزادہ آج سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ روہت دھون کی ہدایتکاری میں بننے والی کارتک آرین کی فلم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بھول بھولیا 2 کے مقابلے اس فلم کی اوپننگ میں کمی دیکھی گئی ہے۔ شہزادہ کا باکس آفس پر ہالی ووڈ کی فلم اینٹ مین اینڈ دی ویسپ: کوانٹومینیا اور شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سے مقابلہ ہے۔

کارتک آرین کی فلم شہزادہ کی اوپننگ کمائی فلم بھول بھولیا 2 کے مقابلے کم رہی

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 2:24 PM IST

حیدر آباد: بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی فلم شہزادہ آج سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔ اس فلم کی اوپننگ کمائی مبینہ طور پر کارتک کی پچھلی ریلیز فلم بھول بھولیا 2 کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔ انیس بازمی کی ہدایتکاری میں بننے والی ہارر کامیڈی نے 14.11 کروڑ روپے کے ساتھ شاندار اوپننگ کی تھی جبکہ شہزادہ کی پہلے شوز کی کمائی توقع سے کم رہی ہے۔Shehzada day 1 box office

شہزادہ کے میکرز نے فلم کی ریلیز سے پانچ دن قبل ایڈوانس بکنگ شروع کر دی تھی۔ کارتک کی فلم کو شاہ رخ خان کی پٹھان اور ہالی ووڈ کی فلم اینٹ مین اینڈ دی واسپ: کوانٹومینیا کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا ہے جو آج بھارتی اسکرینوں پر ہے۔ تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے بتایا کہ سین پولیس، پی وی آر اور آئنوکس جیسے ملٹی پلیکسس میں شہزاد دیکھنے کے لیے اب تک 25 ہزار 825 ایڈوانس بکنگ کی گئی ہے جبکہ اینٹ مین نے تقریبا 1 لاکھ 6 ہزار 500 ٹکٹیں فروخت کی ہیں۔

فلم کی تجارتی کمائی کے حوالے سے سامنے آئی خبروں کے مطابق شہزادہ اپنی ریلیز کے پہلے دن تقریبا 6 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کرسکتا ہے۔ اگرچہ ابھی فلم میکرز کی جانب سے کمائی کے حوالے سے کوئی اعداد و شمار کا اشتراک نہیں کیا گیا ہے، شہزادہ کا ابتدائی دن کا کاروبار بھول بھولیا 2 سے بہت کم بتایا جارہا ہے۔ کارتک کے مضبوط فین بیس اور ان کی آخری فلم کی کامیابی کے باوجود شہزاد کے ابتدائی دن کی کمائی توقع کے مطابق نہیں ہے۔تاہم اداکار کے مداحوں کو امید ہے کہ اداکار ایک اور کامیاب فلم دیں گے۔

کارتک نے بڑے شہروں میں شہزادہ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہے۔ فلم کی تشہیر کے لیے وہ دبئی بھی گئے جہاں مشہور فلک بوس عمارت برج خلیفہ میں شہزادہ کا ٹریلر دکھایا گیا۔ یو اے ای میں پروموشنل تقریب میں ان کا خیرمقدم شائقین کے جوش و خروش سے ہوا۔

واضح رہے کہ شہزادہ اللو ارجن اور پوجا ہیگڑے کی سپرہٹ تیلگو فلم الا ویکنتھا پورمولو کا آفیشل ریمیک ہے۔ شہزادہ کی کامیابی کارتک کے لیے انڈسٹری میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے ہی نہیں بلکہ بطور پروڈیوسر ایک نئی شروعات کرنے کے لیے اہم ہے۔ روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ملک بھر میں 3000 سے زیادہ اسکرین پر ریلیز ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:Kartik and Kriti Taj Mahal Video فلم شہزادہ کی تشہیر کے لیے کارتک اور کریتی تاج محل پہنچے، ویڈیو شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.