ETV Bharat / entertainment

Shehnaaz Gill sings Ishq Tera Lae Dooba: شہناز کے جادوائی آواز میں گانا سن کر مداح ہوئے جذباتی

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 12:53 PM IST

شہناز گل اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں سال 2018 میں آئی سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ کی فلم 'عیاری' کا نغمہ 'عشق تیرا لے ڈوبا' گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ہفتے کے روز شہناز کے ذریعہ شیئر کیے گئے اس ویڈیو نے ان کے مداحوں کو جذباتی کردیا۔Shehnaaz Gill sings Ishq Tera Lae Dooba

شہناز کے جادوائی آواز میں گانا سن کر مداح ہوئے جذباتی

حیدرآباد (تلنگانہ): اداکارہ شہناز گل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عشق تیرا لے ڈوبا نغمہ گنگناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ شہناز کی پرسکون آواز میں اس نغمہ کو سن کر ان کی مداحوں کی آنکھیں نم ہوگئی ہیں اکثر اپنی معصوم اور دل کو چھو لینے والی اداؤں سے شائقین کا دل جیتنے والی گل نے ایک بار پھر اپنی بہترین گلوکاری سے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔Shehnaaz Gill sings Ishq Tera Lae Dooba

پنجابی اداکار و گلوکارہ، جو بگ باس 13 میں شرکت کے بعد سب کی پسندیدہ بن گئی ہیں، اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ دلکش سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس نے 'سڈ ناز' کے مداحوں کو جذباتی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا اور شہناز کے مداح انہیں پیار سے اس نام سے پکارتے ہیں۔

شہناز گل اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں سال 2018 میں آئی سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ کی فلم 'عیاری' کا نغمہ 'عشق تیرا لے ڈوبا' گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں شہناز سفید اور کالے سویٹر اور ڈینم جنز میں نظر آرہی ہیں۔ شہناز اس ویڈیو میں بغیر میک اپ میں بے حد پیاری نظر آرہی ہیں۔

حوصلہ رکھ کی اداکارہ نے عشق تیرا لے ڈوبا کو انتہائی سریلی اور بہترین انداز میں گایا ہے اور اپنے آواز کے جادو سے مداحوں کو مکمل طور پر مسحور کردیا ہے۔ اس ویڈیو کے کیشپن میں شہناز نے صرف ستارے والے ایموجز شیئر کیے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے فورا بعد سڈ ناز کے مداحوں نے شہناز کی آواز کی پذیرائی کی ہے اور اس پوسٹ پر جم کر تبصرے کیے ہیں۔

شہناز کی پوسٹ پر ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'کوئی اتنا خوبصورت کیسے ہو سکتا ہے'۔جب کہ دوسرے نے لکھا کہ 'حیرت انگیز آواز'۔ مداحوں نے بھی شہناز کی آواز میں درد محسوس کیا اور بتایا کہ وہ سدھارتھ شکلا کو بہت یاد کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Shehnaaz Gill Singing Video شہناز گل کی مسحورکن آواز آپ کو 'ستاروں کے شہر' لے جائے گی

واضح رہے کہ شہناز سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ فلم اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ خیال رہے کہ فلم کا نام پہلے کبھی عید کبھی دیوالی تھا لیکن میکرز نے فلم کا ٹائٹل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.