ETV Bharat / entertainment

Shehnaaz Gill in Aashiqui3 کیا عاشقی 3 میں شہناز گل، کارتک کے ساتھ نظر آئیں گی؟

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 4:00 PM IST

فلم عاشقی 3 کے اعلان کے فورا بعد بگ باس 13 کی اسٹار شہناز گل کی کارتک آرین کے ساتھ کام کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ تاہم میکرز نے کسی کا نام لیے بغیر ان خبروں کی تردید کی ہے۔ Shehnaaz Gill in Aashiqui3

کیا عاشقی 3 میں شہناز گل، کارتک کے ساتھ نظر آئیں گی

ممبئی (مہاراشٹر):میوزیکل رومانٹک ڈرامہ فلم عاشقی 3 کے میکرز نے بدھ کے روز ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کارتک آرین کے ساتھ نظر آنے والی لیڈ اداکارہ کے حوالے سے گردش کر رہی تمام افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔ حال ہی میں بگ باس 13 کی اسٹار شہناز گل کی اس فلم میں کارتک آرین کے ساتھ کام کرنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔ تاہم میکرز نے کسی کا نام لیے بغیر ان افواہوں کی تردید کی ہے۔Shehnaaz Gill in Aashiqui3

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ' عاشقی 3 میں کارتک آرین کے ساتھ نظر آنے والی لیڈ اداکارہ سے متعلق سامنے آرہی افواہ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ فلم کے لیے پرفیکٹ اداکارہ کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ ابھی ہم فلم بنانے کے بہت ہی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور ابھی بھی ہم فلم کے لیے آئیڈیاز پر کام کر رہے ہیں۔ شائقین کی طرح ہم بھی فلم کے خاتون لیڈ کو فائنل کرنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جلد از جلد اسے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا پسند کریں گے'۔

حال ہی میں پروڈکشن ہاؤس ٹی سیریز نے ایک خصوصی پوسٹ میں اداکار کارتک آرین کے ساتھ سپر ہٹ فرنچائز عاشقی کی تیسرے پارٹ کا باضابطہ اعلان کیا۔ فلم کے تیسرے پارٹ کی ہدایتکاری لڈو، برفی اور جگا جاسوس بنانے والے انوراگ باسو کریں گے۔ عاشقی 3 انوراگ اور کارتک کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

واضح رہے کہ اس فرنچائزی کی پہلی فلم عاشقی سال 1990 میں ٹی سیریز اور وشیش فلمز کے بینر تلے ریلیز کی گئی تھی جس کی ہدایتکار مہیش بھٹ نےکی تھی۔ راہل رائے اور انو اگروال اس فلم میں اپنی اداکاری کی وجہ سے راتوں رات سپر اسٹار بن گئے تھے۔ اس کے بعد فرنچائز نے سال 2013 میں عاشقی 2 ریلیز کی، جس کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی تھی۔ اس میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، یہ فلم بھی باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی تھی۔

کارتک کے اگلے بڑے پروجیکٹ کا اعلان ہونے کے فوراً بعد شائقین پرجوش نظر آرہے ہیں کیونکہ عاشقی 3 ان کی بلاک بسٹر ہٹ فلم بھول بھولیا 2 کے بعد پروڈیوسر بھوشن کمار کے ساتھ دوسری فلم ہوگی۔

فی الحال کارتک، کیارا اڈوانی کے ساتھ اپنی آئندہ رومانوی میوزیکل فلم ستیہ پریم کی کتھا پر کام کر رہے ہیں، جو 29 جون 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ شہزادہ میں کریتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم ڈیوڈ دھون کے بیٹے روہت دھون کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے اور یہ 10 فروری 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے بعد وہ عالیہ ایف کے ساتھ فریڈی میں نظر آئیں گے۔ کارتک، ہنسل مہتا کی فلم کیپٹن انڈیا میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Kartik Aaryan in Aashiqui 3 عاشقی تھری میں کارتک آرین مرکزی کردار میں، انوراگ باسو کریں گے ہدایتکاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.