ممبئی: گلوکارہ و اداکارہ شہناز گل آہستہ آہستہ زندگی کی طرف دوبارہ واپس لوٹ رہی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ مداحوں سے جڑے رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی شاندار تصویریں شیئر کی ہیں۔ بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والی شہناز نے انسٹاگرام پر جمپ سوٹ میں اپنی کچھ تصویریں مداحوں کے ساتھ سانجھا کی ہے۔ Shehnaaz Gill in Beige Corset Pantsuit
اداکارہ نے یہ تصویریں شیئر کرتےہوئے لکھا ہے کہ ' میں یہی ہوں'۔ اداکارہ ان تصویروں میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں اور اپنے لباس کے مطابق انہووں نے نیوڈ میک اپ کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی آنکھوں میں کاجل بھی لگائے ہیں۔ان تصویروں کو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک مداح نے پیار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ' ہماری آئندہ بالی ووڈ کوئین'۔
وہیں ایک اور مداح لکھتے ہیں کہ ' آپ بہت اچھی لگ رہی ہو، میں آپ کو بڑے اسکرین پر دیکھنے کا خواہشمند ہوں'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اداکارہ سوشل میڈیا میں ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہیں اور صارفین بھی ان کے پوسٹ کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ بگ باس کے دوران شہناز کی معصومیت نے سلمان خان کی توجہ حاصل کی تھی اور اس کے بعد بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی موت کا سامنا انہوں نے جس بہادری اور ہمت سے کیا، اس چیز نے واقعی سب کے دلوں کو چھو لیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی آئندہ فلم میں شہناز اداکاری کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔ اس فلم میں وہ آیوش شرما کے ساتھ جوڑی بناتی ہوئی نظر آئیں گی۔ فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں آیوش شرما اور ظہیر اقابل کے علاوہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں ہیں۔ آیوش شرما اور ظہیر اقابل فلم میں سلمان خان کے بھائیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قیاس آرائیاں یہ بھی ہے کہ فلم میں راگھو جویال بھی کام کرنے والے ہیں۔
اداکار نے حال ہی میں ممبئی میں فلم کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ پروڈکشن ہاؤس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ "شہناز گل نے سلمان خان کی بہت زیادہ زیر بحث فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ فلم کا پہلا شیڈول ممبئی میں شروع ہوگا، پھر حیدرآباد میں، اس کے بعد ہندوستان کے شمالی شہر میں اس کی شوٹنگ ہوگی۔" شہناز حال ہی میں پنجابی فلم 'حوصلہ رکھ' میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ نظر آئی ہیں اور اب وہ 30 دسمبر 2022 کو ریلیز ہونے والی 'کبھی عید کبھی دیوالی' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔
مزید پڑھیں: شہناز گل نے اپنی نئی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی، دیکھیں