ETV Bharat / entertainment

BAFTA Awards 2023: ہندی دستاویزی فلم 'آل ڈیٹ بریتھز' کو بافٹا ایوارڈز میں ملی نامزدگی، آر آر آر دوڑ سے باہر

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 11:01 AM IST

دہلی کے فلم ساز شونک سین کی ہدایت کاری میں بننے والی آل ڈیٹ بریتھز' کو برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن ایوارڈز (بافٹا) کے بہترین دستاویزی فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس ایس راجامولی کی فلم 'آر آر آر' نامزدگی کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ BAFTA Awards 2023

ہندی دستاویزی فلم 'آل ڈیٹ بریتھز' کو بافٹا ایوارڈز میں ملی نامزدگی، آر آر آر دوڑ سے باہر

لندن: گولڈن گلوب اور کریٹکس چوائس ایوارڈ جیتنے کے بعد ایس ایس راجامولی کی فلم 'آر آر آر' جمعرات کو برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن ایوارڈز (بافٹا) 2022 میں نامزدگی درج کرانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ لیکن بھارت کے لیے امید کی کرن اب بھی ہے کیونکہ جہاں ایک طرف آر آر آر بافٹا کے دوڑ سے باہر ہوگئی ہے وہیں نئی دہلی پر مبنی ہندی زبان کی ایک دستاویزی فلم نے بافٹا فلم ایوارڈز 2023 کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے، جس کا اعلان جمعرات کے روز کیا گیا ہے۔ دہلی کے فلم ساز شونک سین کی ہدایت کاری میں بننے والی آل دیٹ بریتھز کو بہترین دستاویزی فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔ اسے پہلے ہی سن ڈانس فلم فیسٹیول میں گرینڈ جیوری پرائز اور کانز فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم جیتے کا اعزاز حاصل ہے۔

  • Without taking away from any of the the richly deserved and amazing accolades that RRR got, ‘All That Breathes’ got my vote as best documentary of the year https://t.co/rBMXI3QOue

    — Shekhar Kapur (@shekharkapur) January 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بافٹا کے ہندوستانی نژاد کے صدر کرشنیندو مجُمدار نے کہا کہ ' بافٹا فلم ایوارڈز غیر معمولی کہانیاں سنانے اور ان کہانیوں کو بڑے پردے پر لانے والے صلاحیتمند لوگوں کو پہچاننا ہی ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' اس آخری مرحلے تک پہنچنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ آج کے نامزد امیدواروں کو مبارک ہو'۔ واضح رہے کہ 6 جنوری کو بافٹا نے ایوارڈز کے تمام زمروں میں نامزدگی حاصل کرنے والی فلموں کی فہرست جاری کی تھی، جس میں فلم آر آر آر بھی شامل ہے۔ اس فلم کو غیر انگریز زبان کی فلم کے زمرے میں جگہ ملی تھی۔ لیکن اس زمرے کے لیے نامزد کی گئی آخری پانچ فلموں میں آر آر آر کو شامل نہیں کیا گیا۔

اس زمرے کے لیے جن پانچ فلموں کو نامزدگیاں ملی ہیں وہ آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ، ارجینٹینا 1985، ڈیسیژن ٹو لیو اور دی کوائٹ کرل ہیں۔ وہیں بھارتی فلمساز شونک سین کی دستاویزی فلم 'آل دیٹ بریتھز' نے بہترین دستاویزی فلم کی زمرے میں جگہ بنائی اور اب فائنل راؤنڈ میں بھی نامزدگی حاصل کر چکی ہے۔ 2023 بافٹا ایوارڈ کی تقریب 19 فروری کو ساؤتھ بینک سینٹر کے رائل فیسٹیول ہال میں ہوگی۔ منتظمین نے جمعرات کو 24 کیٹیگریز کے لیے حتمی نامزدگیوں کی نقاب کشائی کی، جن میں بہترین فلم، سینماٹوگرافی، کاسٹنگ، دستاویزی فلم، غیر انگریزی زبان فلم اور دستاویزی فیچر فلم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:SS Rajamouli meets James Cameron: جیمز کیمرون نے آر آر آر دو بار دیکھی، ساتھ میں فلم کی موسیقی کی بھی تعریف کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.