ETV Bharat / entertainment

Sharmeen Chinoy Directing Star Wars: پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے 'اسٹار وارز' فلم کی ہدایتکاری کریں گی

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 5:42 PM IST

پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے پہلی خاتون ہدایتکار ہیں جو اسٹاروارز سیریز کی نئی فلم کی ہدایتکاری کریں گی۔ ساتھ ہی یہ پہلی ایشیائی خاتون بھی ہیں جو اس سیریز سے جڑنے والی ہیں۔

پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے 'اسٹار وارز' فلم کی ہدایتکاری کریں گی

مشہور پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے ہالی ووڈ کی کلاسک فلم 'اسٹار وارز' کی ہدایتکاری کریں گی۔ شرمین عبید چنائے پہلی خاتون ہدایتکار ہوں گی جو نئی اسٹار وارز فلم کی ہدایتکاری کریں گی۔ لوکاس فلم نے یہ اعلان کیا ہے کہ 'اسٹار وارز' فلم کی ہدایتکاری شرمین کریں گی، جنہیں آسکر اور ایمی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔Sharmeen Chinoy Directing Star Wars

لوکاس فلم کے صدر کیتھلین کینیڈی نے اعلان کیا کہ تین نئی لائیو ایکشن اسٹار وار فلمیں آنے والی ہیں، جن میں عبید چنائے، جیمز مینگولڈ اور ڈیو فلونی بطور ڈائریکٹر منسلک ہیں۔ان میں سے ایک اسٹار وارز فلم کی ہدایتکاری پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کریں گی۔ اس فلم کی اسکرپٹ لکھی جارہی ہے۔ یہ فلم سال 2019 کے اسٹار وار ایپیسوڈ IX: دی رائز آف اسکائی واکر کے بعد انٹرٹینمنٹ کمپنی کی پہلی فلم ہوگی جسے بڑے پردے پر ریلیز کیا جائے گا۔ عبید چنائے نے اپنی دستاویزی فلم شارٹس سیونگ فیس اینڈ اے گرل اِن دی ریور کے لیے آسکر جیتا ہے۔

شرمین نے اپنے انسٹاگرام میں یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'لندن میں کافی اچھا دن گزرا ہے۔ خبر باہر آگئی ہے! میں اگلی سٹار وار فلم کی ہدایت کاری کرنے اور ڈیزی رڈلی کو کہکشاں میں واپس لانے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ میں ہمیشہ ہیرو کے سفر کی طرف متوجہ رہی ہوں اور دنیا کو یقینی طور پر مزید ہیروز کی ضرورت ہے!'۔ واضح رہے کہ یہ شرمین عبید چنائے کا پہلا ہالی ووڈ پروجیکٹ نہیں ہیں اس سے قبل انہوں نے 'مس مارول' کی ہدایتکاری کی، جس میں فرحان اختر بھی نظر آئے تھے۔

خیال رہے کہ یہ نئی فلم دی رائز آف اسکائی واکر کے واقعہ کے بعد کی کہانی بتائے گی، جس میں ڈیزی رڈلی کو رے کے کردار میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ اس فلم کو اسٹیون نائٹ لکھیں گے جنہوں نے پکی بلائنڈرز کی اسکرپٹ لکھی تھی۔ یہ اسٹار وارز سیریز کی پہلی فلم ہے جسے پہلی خاتون ہدایتکار ڈائریکٹ کریں گی۔

مزید پڑھیں:Yasir Hussain on Pathaan: پاکستانی اداکار یاسر حسین نے فلم پٹھان کو 'کہانی کے بغیر والی ویڈیو گیم' قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.