ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ پٹھان اور جوان کے بعد ’ڈنکی‘ شاہ رخ خان کی اس سال کی تیسری فلم ہے۔
واضح ہو کہ فلم ’ڈنکی‘ راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔ ڈنکی کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ ڈنکی نے چار دنوں میں ملکی باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔ فلم ڈنکی نے دنیا بھر میں 170 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔
اگر بات کریں بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے گزشتہ تیں روز کے ہر ایک دن کے کلیکشن کی تو تین دنوں میں ڈنکی نے کل 75 کروڑ روپے کی کمائی کرلی تھی۔ ڈنکی نے پہلے دن تقریباً 30 کروڑ روپے کمائے تھے، فلم ڈنکی نے دوسرے دن 20 کروڑ روپے کمائے جبکہ ڈنکی نے تیسرے دن 25 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو باکس آفس پر ڈنکی کا کل کلیکشن محض تین دنوں میں 75 کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
- بالی ووڈ کنگ کی فلم 'ڈنکی' ریلیز، شاہ رخ نے کہا، ارے یار اب پکچر دیکھنے تو جاؤ۔۔۔
- شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کرنے کا اعلان کیا
ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ قابل ذکر ہو کہ بالی ووڈ فلم ڈنکی کے ساتھ ساؤتھ کی فلم سالار بھی ریلیز ہوئی تھی۔ جہاں شائقین کا ماننا ہے کہ دونوں فلمیں کافی بہتر ہیں، اگر ایکشن فلم دیکھنے کی خواہش ہے تو سالار دیکھیے لیکن اگر حالات حاضرہ اور جزبات پر مبنی فلم دیکھنی ہے تو بلا مبالغہ ڈنکی کو دیکھیں۔ (یو این آئی)