ETV Bharat / entertainment

Pathaan New Viral Pics پٹھان کی نئی تصویر میں شاہ رخ خان موٹرسائیکل پر اسٹنٹ کرتے نظر آئے - پٹھان میں شاہ رخ خان موٹرسائیکل میں سوار

شاہ رخ خان کی آئندہ ایکشن فلم 'پٹھان' کے سیٹ سے کچھ اور تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر میں شاہ رخ خان کو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ٹینک کے اوپر سے بائیک اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔Pathaan New Viral Pics

پٹھان کی نئی تصویر میں شاہ رخ خان موٹرسائیکل سے اڑتے نظر آئے

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 2:22 PM IST

فلم پٹھان کے سیٹ سے سامنے آئی کچھ تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شاہ رخ خان سست ہونے کے مزاج میں نہیں ہیں۔ یہ ایکشن فلم شاہ رخ خان کی ان چار برسوں کے دوران پہلی فلم ہوگی۔ 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے سے پہلے فلم کی شوٹنگ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں شاہ رخ خان مشکل اسٹنٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔Pathaan New Viral Pics

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے جمعہ کو ٹویٹر پر فلم پٹھان کی کچھ تصاویر شیئر کی ہے۔ ان میں سے ایک تصویر میں موٹرسائیکل پر سوار شاہ رخ خان ایک ٹینک کے اوپر سے اڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں وہ اوپر سے نیچے سیاہ لباس میں نظر آرہے ہیں اور ان کے چاروں طرف برف ہی برف نظر آرہا ہے۔ ان میں سے ایک تصویر میں ایک کار میں آگ لگتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ وہیں ایک اور تصویر میں آئیفل ٹاوور نظر آرہا ہے۔

ترن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ '8 ممالک میں پٹھان۔ پٹھان کے ایکشن مناظر کو آٹھ ممالک میں شوٹ کیا گیا ہے: بھارت،ا سپین، متحدہ عرب امارات، ترکی، روس، سائبیریا، اٹلی، فرانس اور افغانستان۔۔۔یہ 25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی'۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی شاہ رخ خان نے پٹھان کا ایک نیا پوسٹر شیئر کر اپنی جھلک دکھائی تھی۔ اس پوسٹر میں جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی ایکشن اوتار میں نظر آرہے تھے۔ تینوں بندوقوں کے ساتھ پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شاہ رخ نے چار زبانوں انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو میں شیئر کیا تھا۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ایکشن فلم ہندی، تمل اور تیلگو میں اگلے سال سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ حال ہی میں سدھارتھ نے تصدیق کی تھی کہ پٹھان کے گانے آفیشل ٹریلر سے پہلے ہی ریلیز ہوں گے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے حوالے سے سدھارتھ نے کہا تھا کہ 'پٹھان کے دو شاندار گانے ہیں اور خوش قسمتی سے دونوں اتنے لاجواب ہیں کہ وہ سال کے بہترین نغموں کی فہرست میں جگہ بنائیں گے۔ اس لیے ہم نے لوگوں کو فلم کی ریلیز سے قبل گانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے زیادہ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے'۔

مزید پڑھیں: Pathaan New Poster ٹنکی کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے پٹھان کا نیا پوسٹر شیئر کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.