ETV Bharat / entertainment

Pathaan Trailer Shown on Burj Khalifa دبئی کا برج خلیفہ 'پٹھان' کی روشنی سے جگمگایا - پٹھان شاہ رخ خان کی خبر

دبئی کا فلک بوس عمارت برج خلیفہ ہفتہ کو پٹھان کے ٹریلر کی روشنی سے جگمگا اٹھی۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی برج خلیفہ پر پٹھان کے ٹریلر کے دوران اپنا سگنیچر پوز دیا۔

Pathaan Trailer Shown on Burj Khalifa
Pathaan Trailer Shown on Burj Khalifa
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 7:16 AM IST

Updated : Jan 16, 2023, 7:25 AM IST

ممبئی: دبئی کا برج خلیفہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم 'پٹھان' کی روشنی سے جگمگا اٹھا۔ کنگ خان نے اپنے خاص انداز میں اپنی ایکشن تھرلر فلم کے ٹریلر ایونٹ میں شرکت کی۔ شاہ رخ، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم کی فلم کا ٹریلر ہفتہ کو دبئی میں لانچ کیا گیا۔ یش راج فلمز کی جانب سے تیار کیے گئے ایونٹ میں کنگ خان کو اسٹائل میں یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ 'پارٹی رکھو گے تو مہمان نوازی کے لیے پٹھان تو آئے گا ہی۔

اس کے ساتھ ہی شاہ رخ برج خلیفہ کے سامنے اپنا سگنیچر پوز دیتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے۔ ایک اور تصویر میں، انہیں مشہور فلک بوس عمارت پر پیش کیے گئے ٹریلر کو دیکھتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہی نہیں، وہ پٹھان کے گانے 'جھوم جو پٹھان' پر ڈانس کرتے نظر آئے۔ اس سے قبل انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 'پٹھان' کا جلوہ نظر آیا تھا۔

مزید پڑھیں:

Pathaan Trailer پٹھان کے ٹریلر پر تھلاپتی وجے، رام چرن اور ذوالقر سلمان کا ردعمل

انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشن کے نائب صدر نیلسن ڈی سوزا نے کہا کہ 'پٹھان ہمارے دور کی سب سے زیادہ بے صبری سے انتظار کی جا رہی فلموں میں سے ایک ہے اور جب ناظرین کے سامنے پیش کرنے کی بات آتی ہے، تو اس طرح کی فلم انتہائی شاندار انداز میں پیش کی جانے کی مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دبئی شاہ رخ خان اور پٹھان کا جشن منائے گا کیونکہ فلم کا ٹریلر مشہور برج خلیفہ پر دکھایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمیں خوشی ہے کہ شاہ رخ خان اس وقت انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے لیے یو اے ای میں ہیں۔

مزید پڑھیں:

Protest Against Shahrukh Khan پٹھان فلم کی مخالفت میں ہندو مہاسبھا کی سنیما گھروں میں آگ لگانے کی دھمکی

Protest Against Pathan Movie حیدرآباد میں پٹھان فلم کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی اس فلم میں ڈمپل کپاڑیہ اور آشوتوش رانا بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ حال ہی میں فلم میکرز نے فلم کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جسے شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ تقریباً ڈھائی منٹ طویل ٹریلر میں شاہ رخ خان اور دیپیکا کا زوردار انداز سامنے آیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں دونوں جاسوس ایجنٹ کے روپ میں نظر آئے۔ فلم میں جان ابراہم کے ولن کے کردار کو لے کر مداح کافی پرجوش ہیں۔ کام کے محاذ پر، شاہ رخ خان جلد ہی فلمساز راج کمار ہیرانی کی 'ڈنکی' میں تاپسی پنو کے ساتھ اور ایٹلی کے 'جوان' میں بھی نظر آئیں گے۔

Last Updated : Jan 16, 2023, 7:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.