ETV Bharat / entertainment

Jawan Box Office کنگ خان کا اپنے مداحوں کو آفر، تین دنوں تک جوان پر بائے ون گیٹ ون فری - کنگ خان کی فلم نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

بلاک بسٹر فلم 'جوان' 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور چند ہی دنوں میں 'کنگ خان کی فلم نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اب فلم بنانے والوں نے مداحوں کو شاندار تحفہ دیا ہے۔ اب 'جوان' پر جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو تین دن کے لیے بائے ون گیٹ ون فری کا آفر دیا گیا ہے۔ Buy One Get One Free

Jawan Offer buy one get one free
Jawan Offer buy one get one free
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 12:13 PM IST

Updated : Oct 20, 2023, 5:26 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان کی فلم باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم جوان نے کمائی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ اس خوشی کے درمیان اب شاہ رخ نے اپنے مداحوں کو ایک شاندار تحفہ دیا ہے ۔ اب ٹکٹ کھڑکی پر تین دن جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کے لیے 'جوان' پر ایک ٹکٹ خریدنے پر ایک مفت ملے گا۔ اس تحفے سے مداح بہت خوش اور پرجوش ہیں۔

اس آفر کا اعلان کرتے ہوئے شاہ رخ نے ایک پوسٹ کیا جس پر لکھا ہے - 'سپر ہٹ فلم کے لیے سپر ہٹ آفر' Buy One Get One Free Ticket. پوسٹ کے ساتھ شاہ رخ نے کیپشن لکھا، 'بھائی کو، بہن کو... دشمن کو، دوست کو... اور ہاں، اپنے پیار کو... کل جوان دکھائیں۔ چچا چاچا، چچی، ماں مامی ... یعنی پورے خاندان کو۔سب کے لئے ایک مفت ٹکٹ ۔ تو کل سے... خاندان، دوست اور پیار... صرف 1 ٹکٹ خریدیں اور دوسرا مفت حاصل کریں۔ پورے خاندان کے لیے بھرپور منورنجن، آپ کے قریبی سنیما گھروں میں - ہندی، تمل اور تیلگو میں۔

یہ بھی پڑھیں: باکس آفس پر چھائی 'جوان' توڑے کئی بڑے ریکارڈ، 600 کروڑ کا ہندسہ پار

'جوان' نے اپنی ریلیز کے صرف 19 دنوں میں دنیا بھر میں باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے کی کمائی کا ریکارڈ بنایا ہے، جو اپنے آپ میں ایک بڑا سنگ میل ہے۔ ساتھ ہی، جوان گھریلو باکس آفس پر 600 کروڑ روپے کے اعداد و شمار کو چھونے والا ہے۔ شاہ رخ کے ساتھ اس فلم میں نین تارا، وجے سیتھوپتی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور جیسے ستارے ہیں جب کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا نے فلم میں زبردست کیمیو کیا ہے۔

Last Updated : Oct 20, 2023, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.