پاکستانی تفریحی صنعت کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کے گھر ایک ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی کی تصاویر بھی خوب گردش کر رہی ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر ماڈل اور اداکار صدف کنول کو خدا نے بیٹی کی نعمت اور رحمت سے نوازا ہے۔ اداکارہ کی بیٹی کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئے ہے، جسے پاکستانی ماڈل مہرین سید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ جس کے بعد اداکار جوڑے کی ننھی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔Sadaf Kanwal and Shahroz welcome first Child
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیشپن میں لکھا کہ ' ماشا اللہ، اللہ کی رحمت'۔
واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول کی جوڑی پاکستانی فلم انڈسٹری کی سب سے پسندیدہ جوڑی میں سے ایک ہے۔ شہروز سبزوری نے اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے فورا بعد مئی 2020 کو صدف کنول سے ایک نجی تقریب میں شادی کرلی تھی۔ حالانکہ اس جوڑی کو شادی کے بعد سوشل میڈیا میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شہروز کو اپنی پہلی شادی سے بھی ایک بیٹی ہیں، جس کا نام نورا ہے۔
شہروز شبزورای مشہور پاکستانی اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں۔ انہیں کھلے آسمان کے نیچے اور دیوانہ جیسے مقبول پاکستانی ڈراموں میں دیکھا گیا ہے۔ وہیں صدف کنول کا شمار پاکستانی کی بہترین ماڈل کے طور پر ہوتا ہے۔