ETV Bharat / entertainment

Pathaan New Poster ٹنکی کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے پٹھان کا نیا پوسٹر شیئر کیا - پٹھان کا نیا پوسٹر

شاہ رخ خان نے اپنی فلم 'پٹھان' کا نیا پوسٹر شیئر کردیا ہے جس میں جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی ایکشن اوتار میں نظر آرہے ہیں۔Pathaan New Poster

ٹنکی کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے پٹھان کا نیا پوسٹر شیئر کیا

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 3:11 PM IST

حیدرآباد شاہ رخ خان نے اپنی آئندہ فلم 'پٹھان' کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے ایک سوال بھی پوچھا ہے۔ شاہ رخ خان نے جمعرات کے روز (یکم دسمبر) کو پٹھان کا نیا پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کے تجسس میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے۔Pathaan New Poster

شاہ رخ خان نے فلم 'پٹھان' کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ 'کیا آپ نے اپنی سیٹ کی پٹی باندھ لی ہے؟... تو چلو چلتے ہیں؟ فلم کی ریلیز میں 55 دن باقی ہیں... جشن منائیں... پٹھان... یش راج50.... آپ کے قریبی سنیما گھروں میں 25 جنوری کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'پٹھان' میں نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹائیگر شراف فلم میں کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔

آج کے دن شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو دو تحفہ دیا ہے۔ پٹھان کا پوسٹر شیئر کرنے سے پہلے شاہ رخ خان نے اپنی فلم ڈنکی کے بارے میں ایک جانکاری دی تھی۔ شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ نے فلم 'ڈنکی' کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کا شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو میں شاہ رخ کو بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ' ڈنکی کی شوٹنگ سعودی عرب میں مکمل کرلی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ہی شاہ رخ نے کیپشن دیا ہے کہ' سعودی عرب کے وزارت ثقافت کے ساتھ ڈنکی کی ٹیم اور ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے ڈنکی کے شیڈول کو اتنا آرام دہ بنایا۔

واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم راجکمار نے شاہ رخ خان کو فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' کی پیشکش کی تھی جسے شاہ رخ نے کسی وجہ سے کرنے سے انکار کر دیا۔ اب فلم 'ڈنکی' سے راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کی جوڑی کمال کرنے والی ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: SRK Schedule Wrap in Saudi: شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کرنے کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.