ETV Bharat / entertainment

SRK Silence on Aryab Khan Arrest: شاہ رخ خان کے دوست نے اداکار کے آرین خان کی گرفتاری پر خاموش رہنے کی وجہ بتائی - شاہ رخ خان کے دوست وویک واسوانی

اداکار اور پروڈیوسر وویک واسوانی، جو فلم انڈسٹری میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے سب سے پرانے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں، نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ اداکار نے 2021 میں بیٹے آرین خان کی گرفتاری کے دوران اور اس کے بعد کوئی بیان کیوں نہیں دیا۔

شاہ رخ خان کے دوست نے اداکار کے آرین خان کی گرفتاری پر خاموش رہنے کی وجہ بتائی

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 10:26 AM IST

شاہ رخ خان کے قریبی دوست وویک واسوانی نے حال ہی میں سال 2021 میں منشیات کیس میں آرین خان کی گرفتاری کے دوران اداکار کی خاموشی کے بارے میں بات کی۔ آرین شاہ رخ اور گوری خان کے بڑے بیٹے ہیں جنہیں منیشات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ شاہ رخ کے دوست نے اداکار کی مشکل حالات کو خاموشی اور باوقار طریقے سے سنبھالنے کی تعریف کی۔SRK Silence on Aryab Khan Arrest

آرین خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اکتوبر 2021 میں ممبئی کے ساحل سے ایک کروز شپ میں مبینہ طور پر منشیات کے قبضے کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے سے پہلے آرین 25 دن تک جیل میں تھے ۔ انہیں 30 اکتوبر 2021 کو جیل بھیجا گیا تھا اور بعد میں 2022 میں آرین کو این سی بی نے کلین چٹ دے دی تھی۔

اس دوران شاہ رخ اور ان کے خاندان نے میڈیا ٹرائل کے دوران خاموشی اختیار کی۔ انڈسٹری سے شاہ رخ کے سب سے پرانے دوست، اداکار اور پروڈیوسر وویک واسوانی نے کہا کہ شاہ رخ کی شخصیت کچھ ایسی ہے جس کی نقل اتارنے کی ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے۔ کنیکٹ ایف ایم کینیڈا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اداکار نے آرین کی گرفتاری معاملے پر کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ وہ اس (مسئلہ) کو بڑھانا نہیں چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے اس پر کوئی بات نہیں کی، نہ آرین، نہ اور نہ ہی سہانا نے، اسے گوری یا سوہانا نے، اسے خوبی اور وقار کہتے ہیں'۔

آرین کی جیل سے رہائی کے بعد شاہ رخ خان کو کئی بار میڈیا اور پاپرازی کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پٹھان کی ریلیز کے دوران بھی انہوں نے میڈیا کے ذریعہ فلم کی تشہیر نہ کرتے ہوئے براہ راست سوشل میڈیا کے ذریعہ مداحوں سے جڑنے اور ان سے بات چیت کرنے کا انتخاب کیا۔ ٹویٹر پر 'آسک ایس آر کے'سیشن کے دوران انہوں نے مداحوں سے بات چیت کی۔

بعد میں پٹھان کی کامیابی کے بعد ایک پریس میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ 'یہ ایک ایسا تجربہ ہے جس میں ابھی پوری طریقے سے ڈوبنا باقی ہے۔ شاید ہم خدا کے زیادہ شکر گزار ہوں گے۔ ایسے وقت بھی آئے جب ہمیں لوگوں کو فون کرنا پڑا کہ وہ فلم کو آسانی سے ریلیز کریں اور انہوں نے ایسا کیا۔ میں چاہتا ہوں کہ میری فلمیں محبت کے ساتھ ریلیز ہوں۔

واضح رہے کہ وہ آرین بطور اداکار فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔ وہ ہدایتکار بننا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے پہلے پروجیکٹ کی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ وہیں ان کی بہن سہانا خان بھی اس سال ریلیز ہونے والی دی آرچیز کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھیں گی۔

مزید پڑھیں:Aaryan Khan Debut in Bollywood: آرین خان جلد ہی اپنے پہلے بالی ووڈ پروجیکٹ کی شروٹنگ شروع کریں گے، جانیے شاہ رخ خان نے کیا کہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.