شاہ رخ خان کی ایکشن فلم پٹھان کے تھیٹر میں ریلیز ہونے سے نو دن پہلے دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز کو ہدایت دی ہے کہ وہ فلم کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے سے قبل اس میں کچھ تبدیلیاں کریں۔ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کردار میں ہیں۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق عدالت نے پروڈکشن کمپنی سے کہا ہے کہ وہ 'ہندی میں فلم کے سب ٹائٹلز، کلوز کیپشننگ اور آڈیو ڈسکرپشن' بھی مہیا کرائی جائے تاکہ سننے اور دیکھنے کی صلاحیت سے محروم افراد بھی او ٹی ٹی پر فلم دیکھ کر لطف اندوز ہوسکیں۔ عدالت نے یش راج فلمز سے کہا ہے کہ وہ فلم میں تبدیلیاں کرنے کے بعد اسے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی ) کے پاس دوبارہ سرٹیفیکیشن کے لیے جمع کرائیں۔
فلم کو پہلے ہی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے منظوری مل چکی ہے، لیکن 25 اپریل کو پرائم ویڈیو پر فلم پٹھان کے ریلیز ہونے سے قبل اسے دوبارہ سی بی ایف سی کے پاس جمع کرانا ہوگا۔ بار اینڈ بنچ کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے پٹھان کے پروڈیوسروں سے کہا کہ وہ سننے اور دیکھنے کی صلاحیتوں سے محروم لوگوں کے فائدے کے لیے ہندی سب ٹائٹلز، بند کیپشن اور آڈیو ڈسکرپشن فراہم کریں۔ رپورٹ کے مطابق یہ فلم 25 اپریل کو پرائم ویڈیو پر نشر کی جائے گی۔ لہذا جج نے نوٹ کیا کہ پروڈیوسر تب تک تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ عدالت نے پٹھان کی تھیٹر میں ریلیز کے سلسلے میں کوئی ہدایت دینے سے انکار کر دیا۔ پٹھان 25 جنوری کو بڑے اسکرین پر ریلیز ہونے سے صرف چند دن دور ہے، لہٰذا عدالت نے مشاہدہ کیا کہ اب اس مرحلے میں فلم میں آڈیو ڈسکرپشن اور تھیٹر میں ریلیز کے لیے دیگر اقدامات کو شامل کرنے کی ہدایات نہیں دی جاسکتی لیکن اپریل میں پرائم ویڈیو پر فلم کے ریلیز کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔
عدالت نے فلم کے پروڈیوسر کے ذریعہ سب ٹائٹلز تیار کرنے کے بعد سی بی ایف سی سے 10 مارچ تک اس کی دوبارہ ری سرٹیفیکیشن پر غور کرنے کو کہا ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ 25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ حال ہی میں پٹھان ٹیم نے فلم کے آفیشل ٹریلر کی نقاب کشائی کی جسے مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔ ڈھائی منٹ کے ٹریلر میں شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون کو ایک جاسوس ایجنٹ کے طور پر دکھایا گیا ہےاور فلم میں ویلن کا کردار جان ابراہم نے ادا کیا ہے، جو بھارت میں ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ پٹھان شاہ رخ خان کی چار سال بعد پہلی فلم ہونے جارہی ہے۔ ایکشن تھرلر کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے اور یہ سپر اسٹار کے لیے سال کی پہلی ریلیز ہوگی، جو ایٹلی کی ایکشن تھرلر فلم جوان اور راجکمار ہیرانی کی ڈنکی میں بھی نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:Pathaan Trailer Shown on Burj Khalifa دبئی کا برج خلیفہ 'پٹھان' کی روشنی سے جگمگایا