ETV Bharat / entertainment

Film Jawan Prevue شاہ رخ خان کی فلم جوان کا پریویو ریلیز - شاہ رخ خان کی آنے والی فلم

شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم جوان کا پریویو جاری کر دیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساؤتھ کی سپر ہٹ اداکارہ نین تارا نظر آئیں گی۔ فلم جوان 7 ستمبر کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ Shah Rukh Khan Film Jawan

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا پریویو ریلیز
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا پریویو ریلیز
author img

By

Published : Jul 10, 2023, 1:20 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم 'جوان' کا پریویو آج ریلیز ہو گیا ہے۔ میکرز نے 'جوان' کا پریویو جاری کیا۔ فلم میں بھرپور ایکشن ہوگا جس کی جھلک دیکھ کر مداح بہترین ردعمل دے رہے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کے بینر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے فلم کے پریویو کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب شاہ رخ خان نے جوان کا پریویو اپنے مداحوں کے درمیان چھوڑ دیا ہے۔ شاہ رخ کے جوان کا یہ پریویو ہندی، تامل اور تیلگو میں ہے۔ واضح رہے کہ فلم جوان کو ساؤتھ فلموں کے نوجوان ڈائریکٹر ارون کمار عرف ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساؤتھ کی سپر ہٹ اداکارہ نین تارا نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Bawaal Trailer ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز

فلم میں سنجے دت اور ساؤتھ اداکار وجے سیتھوپتی بھی اہم کرداروں میں ہوں گے۔ فلم جوان 7 ستمبر کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ شاہ رخ خان نے چار سال کے وقفے کے بعد 'پٹھان' سے سلور اسکرین پر واپسی کی اور یہ فلم سپر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ شاہ رخ خان کے آنے والے پروجیکٹس کی بات کریں تو ان کی فلم ڈنکی دسمبر 2023 میں جوان کے بعد ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی ہے جنہوں نے تھری ایڈیٹس اور پی کے جیسی فلمیں بنائیں۔ فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل تاپسی پنو نظر آئیں گی اور وکی کوشل پہلی بار بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ فلم جوان کو شاہ رخ خان نے خود پروڈیوس کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.