ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے دنیا بھر میں 450 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ پٹھان اور جوان کے بعد ڈنکی شاہ رخ خان کی2023 میں ریلیز ہوئی تیسری فلم ہے۔ فلم 'ڈنکی' دنیا بھر میں زبردست بزنس کر رہی ہے۔ 'ڈنکی' راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔ فلم ڈنکی کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
'ڈنکی' کے تازہ ترین کلیکشن کے بارے میں معلومات شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل پر دی گئی ہیں، جس کے مطابق فلم نے دنیا بھر میں 450 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:'ڈنکی' کی کامیابی کے بعد بومن ایرانی نے لکھا جذباتی نوٹ
'ڈنکی' کو راجکمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی ہیں۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں واپسی کی ہے۔ شاہ رخ نے سال 2023 میں تین ہٹ فلمیں (پٹھان، جوان اور ڈنکی) دیں اور ایک سال میں سب سے زیادہ کمائی (2500 کروڑ روپے سے زیادہ) کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کی ہے۔ وہیں، حال ہی میں شاہ رخ خان کو ایک تقریب میں انڈین آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ سال 2023 شاہ رخ خان کے لیے کامیابی اور بالی ووڈ میں ان کی واپسی کا سال تھا۔