ETV Bharat / entertainment

SRK Tops Time Magazine: ٹائم 100 ریڈر پول میں شاہ رخ خان سر فہرست، اداکار نے لیونل میسی سے زائد ووٹ حاصل کیے - ٹائم ریڈر پول میں شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سال 2023 کے ٹائم 100 ریڈپول کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کیا، جس میں قارئین نے ان افراد کو ووٹ دیا جنہیں وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ ٹائم کی سب سے زیادہ بااثر افراد کی سالانہ فہرست میں جگہ بنانے کے مستحق ہیں۔ اداکار کو مشہور فٹبالر لیونل میسی سے بھی زائد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

ٹائم 100 ریڈر پول میں شاہ رخ خان سر فہرست

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 1:04 PM IST

اداکار شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ صرف بالی ووڈ کے بادشاہ نہیں بلکہ پوری دنیا میں راج کرنے کے لیے آئے ہیں۔ اداکار شاہ رخ خان 2023 کے ٹائم 100 کی پول میں سرفہرست آئے ہیں۔ یہ فیصلہ ان قارئین نے اپنی ووٹ سے دیا ہے جو ان کے خیال میں میگزین کی سب سے زیادہ بااثر افراد کی سالانہ فہرست میں جگہ بنانے کے مستحق ہیں۔ ٹائم میگزین کی پبلیکیشن کے مطابق تقریبا 1.2 ملین ووٹ ڈالے گئے تھے اور ان میں سے چار فیصد ووٹ شاہ رخ خان کو کیا گیا تھا۔SRK Tops Time Magazine

اس فہرست میں شاہ رخ خان کے بعد دوسرے نمبر پر ایرانی خواتین ہیں جو اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔ انہوں نے 3 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ان خواتین نے میگزین کا 2022 پرسن آف دی ایئر ریڈر پول بھی جیتا ہے۔ تیسرے نمبر پر دو فیصد ووٹ کے ساتھ وہ ہیلتھ کیئر ورکز ہیں جو 2020 سے وبائی مرض سے نمٹنے کےلیے صف اول میں ہیں۔

پرنس ہیری اور میگھن مارکل اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے، ان کو 1.9 فیصد ووٹ ملا ہے۔ اس سال کے شروع میں ہیری اپنی سوانح عمری کی لانچ کے بعد سے دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں میں چھائے رہے۔ وہیں فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی 1.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر رہے۔

ٹائم میگزین کی 2023 کی سب سے زیادہ بااثر افراد کی سالانہ فہرست اس ماہ کے آخر میں جاری کی جائے گی۔ سال 2022 میں گوتم اڈانی، کرونا نندی، خرم پرویز واحد بھارتی تھے جو اس فہرست میں جگہ بنا پائے تھے۔ شاہ رخ خان اس سال فہرست میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ ان کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان عالمی سطح پر زبردست ہٹ رہی ہے، جس نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ یہ فلم چار سال میں شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہے۔ اس سال شاہ رخ خان دو دیگر فلموں میں نظر آئیں گے۔ وہ ایٹلی کی فلم جوان اور راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں نظر آنے والے ہیں۔

جوان میں نینتھارا اور وجے سیتھوپتی بھی ہیں اور یہ جون 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ڈنکی میں شاہ رخ کے ساتھ تاپسی پنو ہیں اور یہ دسمبر میں ریلیز ہوگی۔ ان دو فلموں کے علاوہ شاہ رخ سلمان خان کی ٹائیگر 3 میں ایک کیمیو میں نظر آئیں گے۔ وہ یش راج فلمز کی ٹائیگر ورسس پٹھان میں بھی نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند کریں گے۔

مزید پڑھیں:SRK Thanks Fans for Loving Pathaan: کنگ خان نے پٹھان کو پیار دینے کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.