حیدرآباد (تلنگانہ) : بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان برطانیہ میں ان دنوں شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اداکار کو لندن کی سڑکوں پر راجکمار ہیرانی کی آئندہ فلم ڈنکی کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس درمیان اداکار کو مداحوں سے گھرتے ہوئے بھی دیکھا گیا لیکن ہجوم سے بچنے کے لیے اداکار جلدی میں اپنی گاڑی میں روانہ ہوگئے۔SRK Mobbed by Fans in London
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ سے وائرل ہورہی ایک ویڈیو میں شاہ رخ کو سرخ جیکٹ اور کالی پتلون پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ چونکہ شاہ رخ آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ کر رہے تھے اس لیے وہاں مداحوں نے انہیں آسانی سے پہچان لیا اور آہستہ آہستہ لوکیشن میں بھیڑ بڑھنے لگی۔ لیکن اس سے پہلے کہ شائقین اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملاقات کرپاتے، اداکار اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ اسی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جسے انسٹاگرام پر ایک فین پیج کے ذریعہ شئر کیا گیا ہے۔Shah Rukh Khan shoots for Dunki in London
واضح رہے کہ فلم ڈنکی شاہ رخ کی راجمکار ہیرانی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ اس سے قبل فلم ساز نے سپراسٹار عامر خان، سنجے دت، رنبیر کپور کے ساتھ کچھ بہترین فلمیں ہندی سنیما کو دی ہیں۔ فلم کی کہانی راجکمار ہیرانی، ابھیجات جوشی اور کنیکا ڈھلون نے لکھی ہے۔ یہ فلم جیو اسٹوڈیوز، ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور راجکمار ہیرانی فلمز کی پیشکش ہے۔
فلم میں شاہ رخ خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کرنے والی تاپسی پنو نے اس سے قبل اپنی اسپورٹس بائیوپک شاباش مٹھو کی تشہیر کے دوران میڈیا کو بتایا تھا کہ انہوں نے ڈنکی کا ایک شیڈول مکمل کر لیا ہے اور اس شیڈول میں فلم کی 40 فیصد شوٹنگ ہو چکی ہے۔ ڈنکی 22 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔