ETV Bharat / entertainment

Shah Rukh Khan On Pathaan پٹھان ایکشن سے بھرپور فلم، شاہ رخ خان - Shah Rukh Khan

پٹھان فلم کی کامیابی کے بعد اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ ایکشن فلم کرنا میرا خواب تھا جو اب پورا ہوگیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 3:53 PM IST

نئی دہلی: بالی ووڈ فلمساز و ہدایت کار یش چوپڑا اور ان کے بیٹے آدتیہ چوپڑا کی فلموں 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' اور 'دل تو پاگل ہے' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شاہ رخ خان کو شائقین بطور رومانوی ہیرو کے طور پر ہمیشہ سے ہی ان کا شمار کرتے آرہے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنے ایکشن 'پٹھان' میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ 30 سال قبل فلمساز آدتیہ چوپڑا نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ ایک ایکشن فلم کریں گے جو کہ اب فلم پٹھان میں پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ہم ڈر کی شوٹنگ کر رہے تھے اور ہم سب پام آنٹی، آدی اور جوہی شوٹنگ کے دوران رات کوا سکریبل کھیلتے تھے۔ پوری یونٹ میں سے، میں آدی کے بہت قریب تھا کیونکہ ہم ایک ہی عمر کے تھے اور اچھی سمجھ رکھتے تھے۔ مجھے ہمیشہ سے ہی آدی بہت پسند رہا ہے۔'

اپنی پچھلی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا ہے کہ ایکشن فلم کرنے کا خواب تھا۔ جب آدتیہ چوپڑا نے انہیں اپنی فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کا اسکرپٹ سنایا تو انہیں لگا کہ اس میں کوئی ایکشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نےآدی کے والد، فلم ساز ہدایت کار یش چوپڑا کو فون کیا اور ان سے پوچھا کہ آدی کو کیا ہوا ہے۔ انہوں نے جو بتایا ہے کہ یہ ایک ایکشن فلم ہے۔ پھرآدی نے کہا کہ ہم آگے کریں گے۔ لیکن پھر ہم نے 'دل تو پاگل ہے' کیا۔ وہ بھی اچھا ہوا لیکن ہم نے کبھی ایکشن فلم نہیں کی۔

شاہ رخ بتاتے ہیں کہ چار سال پہلے آدی ایک بار پھر ان کے پاس فلم کا اسکرپٹ لے کر آئے اور کہا کہ یہ ایک ایکشن فلم ہے۔ اس نے یہ سنایا اور چلا گیا لیکن اپنی منیجر پوجا سے کہا کہ آدی جھوٹ بول رہا ہے۔ وہ ایکشن فلم نہیں بنائے گا۔ لیکن، اب پٹھان فلم بن گئی ہے جو دراصل ایک ایکشن فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آدی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ 30 سال بعد انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور میرے ساتھ فلم 'پٹھان' بنائی۔ یہ فلم بنا کر میں نےآدی کو ثابت کر دیا ہے کہ میں ایکشن کر سکتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آدی مجھے مزید ایکشن فلموں میں لیں گے۔ واضح رہے کہ فلمساز ہدایت کار آدتیہ چوپڑا کی فلم 'پٹھان' میں شاہ رخ خان کے علاوہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں، یہ 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Film Pathan: پٹھان کی کامیابی پر منعقد پروگرام میں شاہ رخ کی مداحوں سے گفتگو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.