حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کی فہرست بہت لمبی ہے۔ اب اداکار کی اس فہرست میں مشہور کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان کے بیٹے کا بھی نام شامل ہوگیا ہے، جو اداکار کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان کے گانے جھومےجو پٹھان پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے بھی اس ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کرکٹر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون پر فلمایا گیا گانا جھومے جو پٹھان پر رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو کے شروع میں چھوٹا بچہ فون پر گانا سنتے اور اس پر ناچتے نظر آرہا ہے۔Irfan Pathan's Son Dance Video
-
Khansaab @iamsrk please add one more cutest fan in your list… pic.twitter.com/peCMLOorbJ
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) March 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Khansaab @iamsrk please add one more cutest fan in your list… pic.twitter.com/peCMLOorbJ
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) March 22, 2023Khansaab @iamsrk please add one more cutest fan in your list… pic.twitter.com/peCMLOorbJ
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) March 22, 2023
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کرکٹر نے شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'خان صاحب مہربانی کرکے اپنی مداحوں کی فہرست میں ایک اور پیارے مداح کو شامل کرلیں'۔ جیسے ہی عرفان نےیہ پوسٹ شیئر کیا ٹویٹر صارفین نے اپنے تبصروں سے ان کے کمینٹ سیکشن کو بھر دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ' اصلی پٹھان تو یہی ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' یہ بہت پیارا ہے۔ خدا اسے ہمیشہ خوش رکھے اور یہ بھی اپنے والد کی طرح ہمیں ورلڈ کپ جیتائے'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' کیا بات ہے چھوٹے پٹھان'۔
وہیں شاہ رخ خان نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو کلپ دوبارہ شیئر کیا اور اس کا کیپشن دیا' یہ تم سے زیادہ ہنرمند نکلا۔ چھوٹا پٹھان'۔ اس پر کرکٹر عرفان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہر باپ یہی تو سننا چاہتا ہے خان صاحب'۔ اس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میرے خیال میں دنیا بھر میں بہت سے لوگ ہیں۔۔لیکن آپ روشنی ہیں۔ اس محبت کا شکریہ جو آپ کے ارد گرد اور آپ میں ہے'۔
-
Yeh tumse zyaada talented nikla….chota Pathaan https://t.co/gK0rumQC5a
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Yeh tumse zyaada talented nikla….chota Pathaan https://t.co/gK0rumQC5a
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 22, 2023Yeh tumse zyaada talented nikla….chota Pathaan https://t.co/gK0rumQC5a
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 22, 2023
سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بنی فلم پٹھان یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کا ایک حصہ ہے، جس میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکو، جان ابراہم ، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا شامل ہیں۔ یش راج فلمز نے ابھی تک ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے، وار اور پٹھان جیسی جاسوسی فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔