ETV Bharat / entertainment

SRK's Jawan Teaser Release: شاہ رخ خان کی آئندہ فلم 'جوان' کا ٹیزر ریلیز - جوان ریلیز تاریخ

پٹھان اور ڈنکی کے بعد شاہ رخ خان نے ایک بار پھر مداحوں کو نیا تحفہ دیا ہے۔ دراصل شاہ رخ خان کی آئندہ فلم ' جوان' کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔ SRK's Jawan Teaser Release

شاہ رخ خان کی آئندہ فلم 'جوان' کا ٹیزر ریلیز

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 3:12 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں سرگرم ہوگئے ہیں۔ سال 2018 میں آئی فلم 'زیرو' کے فلاپ ہونے کے بعد شاہ رخ خان نے سال 2022 میں فلم 'پٹھان' اور 'ڈنکی' کا اعلان کرکے مداحوں کے چہروں پر خوشیاں لانے کا کام کیا۔ اب شاہ رخ مداحوں کے لیے ایک اور بڑا تحفہ لے کر آئے ہیں۔ 'پٹھان' اور 'ڈنکی' کے بعد شاہ رخ نے 3 جون کو اپنی تیسری فلم 'جوان' کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔ فلم میکرز نے آج ہی اس فلم کے ٹیزر کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ٹیزر کو دوپہر میں ریلیز کردیا گیا۔ اس فلم کی ہدایتکاری ایٹلی کر رہے ہیں۔ SRK's Jawan Teaser Release

فلم کے ٹیزر میں شاہ رخ خان کا خوفناک انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فلم اگلے سال 2 جون کو ریلیز ہوگی۔ شاہ رخ اور ہدایتکار اٹیلی اس فلم کے لیے پہلی بار ایک ساتھ آئے ہیں۔ فلم 'جوان' ہندی کے علاوہ تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں بھی ریلیز ہوگی۔ Jawan Release Date

اس سے قبل شاہ رخ خان کے ہوم پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ نے 3 جون کو ہی ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ نئی فلم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ پوسٹ میں نئی ​​فلم کے اعلان کا وقت بھی بتایا گیا جو کہ دوپہر 2 بجے کا تھا۔

شاہ رخ خان کے پاس پہلے ہی 'پٹھان' اور 'ڈنکی' جیسی بڑی فلمیں ہیں۔ 'پٹھان' اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں سلمان خان کا کیمیو بھی ہے۔ فلم کی ہدایاتکاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان نے مشہور ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی فلم 'ڈنکی' سائن کی ہے۔ یہ ایک سوشل ڈرامہ کامیڈی فلم ہے، جس میں شاہ رخ خان ایک سردار کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ شاہ رخ خان نے بھی راجکمار ہیرانی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کرکے اس فلم کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: jawan first look viral : فلم جوان سے شاہ رخ خان کی پہلی جھلک وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.