ETV Bharat / entertainment

Jawan Box Office Collection 'جوان' جلد 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لے گی - بھارت میں اوپنگ ڈے کلکشن کا ریکارڈ

کنگ خان کی جوان ہر دن باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔کہا جارہا ہے اپنی ریلیز کے 15ویں دن فلم 1000 کروڑ کا ہندسہ عبور کرسکتی ہے۔اب تک فلم کے نام کئی ریکارڈ درج ہوچکے ہیں جس میں بھارت میں اوپنگ ڈے کلکشن کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ SHAH RUKH KHAN JAWAN IS RULING THE BOX OFFICE

SHAH RUKH KHAN JAWAN IS RULING THE BOX OFFICE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 11:13 AM IST

Updated : Sep 21, 2023, 11:23 AM IST

ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ فلم اب دنیا بھر میں 1,000 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے سے صرف چند قدم دور ہے۔ 19 ستمبر کو 'جوان' بھارت میں 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی اور مسلسل منافع کما رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی یہ فلم ریکارڈ توڑنے کی دوڑ میں ہے اور جلد ہی دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن میں 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لے گی۔

کنگ خان کی جوان 7 ستمبر کو بہت دھوم دھام سے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم کے کہانی اور اداکاری کو شائقین اور ناقدین نے بے حد سراہا ہے۔ شاہ رخ کی یہ فلم تھیٹروں میں ریلیز ہونے کے بعد سے ہی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔ فلم کا دنیا بھر میں اوپننگ ڈے کلیکشن 129.06 کروڑ روپے رہا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوان' کی کامیابی پر کنگ خان کی پارٹی، جھومے سبھی اسٹار

میڈیا رپورٹس کے مطابق 'جوان' 15ویں دن بھارت میں تقریباً 15 کروڑ روپے کما سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں اس کی کل کمائی تقریباً 536 کروڑ روپے ہو جائے گی۔ فلم نے ورلڈ وائڈ 15ویں دن 900 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ دنیا بھر میں کلیکشن کے لحاظ سے فلم نے کل 907.54 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔جلد ہی جوان 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے جا رہی ہے، جو اپنے آپ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

تمل فلمساز ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی 'جوان' 7 ستمبر کو ہندی، تمل اور تیلگو میں دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی ۔ اس ایکشن تھرلر میں نین تارا اور وجے سیتھوپتی کے ساتھ دیپیکا پڈوکون نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے علاوہ سانیا ملہوترا، پریمانی، گریجا اوک، سنجیتا بھٹاچاریہ، لہر خان، عالیہ قریشی، ریدھی ڈوگرا، سنیل گروور اور مکیش چھابڑا کے ساتھ فلم میں سنجے دت بھی ایک مختصر کردار ادا کیا ہے۔

Last Updated : Sep 21, 2023, 11:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.