ETV Bharat / entertainment

SRK Stopped by Customs Officials: ممبئی ائیرپورٹ پر شاہ رخ خان سے ہوئی پوچھ گچھ، جانئے اداکار نے 6 لاکھ کا جرمانہ کیوں ادا کیا - شاہ رخ خان پر کسٹم ڈیوٹی کا جرمانہ

ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اداکار متحدہ عرب امارات میں 41ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کرنے کے بعد ممبئی واپس لوٹے ہیں۔SRK Stopped by Customs Officials

ممبئی ائیرپورٹ پر شاہ رخ خان سے ہوئی پوچھ گچھ، جانئیے اداکار نے 6 لاکھ کا جرمانہ کیوں ادا کیا

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 4:52 PM IST

بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے۔ ممبئی ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے شاہ رخ خان ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ شاہ رخ اور ان کی ٹیم سے کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ محکمہ کسٹم کے افسروں نے شاہ رخ کے منیجر پوجا ددلانی اور باڈی گاڈ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔SRK Stopped by Customs Officials

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سے لاکھوں مالیت کی لگژری گھڑیاں لانے اور ان کی کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر انہیں ائیرپورٹ پر روکا گیا ہے۔ شاہ رخ اور ان کے عملے کے بیگ سے مہنگی گھڑیوں کے خالی ڈبے ملنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

دراصل، شاہ رخ خان اپنی ٹیم کے ساتھ پرائیویٹ چارٹر VTR - SG سے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ شارجہ بک فئیر میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔ شاہ رخ کل رات 12 بجے اس پرائیویٹ چارٹر کے ذریعے بھارت واپس آئے۔ اس دوران شاہ رخ اور ان کی ٹیم کے بیگ کو اسکین کرنے پر کسٹم حکام کو تقریباً 18 لاکھ روپے کی مہنگی گھڑیاں ملی۔جن میں بابون اینڈ زربک، رولیکس اور اسپرٹ برانڈ کی گھڑیاں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ایپل سیریز کی گھڑیاں بھی ملی ہیں اور دیگر گھڑیوں کے خالی ڈبے بھی ملے ہیں۔ ان گھڑیوں کی قیمت 18 لاکھ روپے ہے۔ اداکار نے افسران کے ساتھ تعاون کیا اور جرمانہ بھی ادا کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی نے 6 لاکھ 87 ہزار روپے کسٹم ڈیوٹی ادا کی ہے تاہم شاہ رخ نے یہ رقم اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کی ہے۔

شاہ رخ خان شارجہ میں 41ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں حصہ لینے پہنچے تھے جہاں پٹھان اداکار کو گلوبل آئیکون آف سنیما اور کلچرل نریٹو کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

شاہ رخ خان کو جلد دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ فلم پٹھان میں دیکھا جائے گا۔ فلم آئندہ سال ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Shahrukh Khan on His Parent: میرے والدین کو میرے بچوں کی پرورش پر فخر ہوگا، شاہ رخ خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.