حیدرآباد: 'پٹھان' کے بعد بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان فلم 'ڈنکی' کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے۔ اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں شاہ رخ خان اور تاپسی پنو نظر آ رہے ہیں۔ یہ لیک ہونے والی تصویر فلم ڈنکی کے سیٹ سے بتائی جا رہی ہے۔ اس فلم کو راجکمار ہیرانی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔SRK Pics Leaked From Dunki Set
فلم 'ڈنکی' کے سیٹ سے لیک ہونے والی تصویر لندن کی بتائی جاتی ہے۔ اس لیک تصویر میں شاہ رخ خان فلم کی مرکزی اداکارہ تاپسی کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ جہاں تصویر میں شاہ رخ کے چہرے پر الجھن نظر آرہی ہے وہیں اس لیک تصویر میں تاپسی کے چہرے پر ایک بڑی مسکراہٹ ہے۔
اب یہ تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ سے بھی زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس لیک تصویر میں شاہ رخ خان بنداس انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے براؤن چیک شرٹ کے اوپر سرخ جیکٹ پہن رکھی ہے۔
اس سے قبل ڈنکی کے سیٹ سے ایک اور تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان کو گاڑی کے قریب دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ تاپسی کی اگلی فلم 'دو بارہ' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ساتھ ہی شاہ رخ خان 'ڈنکی' کے علاوہ 'پٹھان' اور ساؤتھ کے اداکار ایٹلی کمار کی فلم 'جوان' میں نظر آنے والے ہیں۔ شاہ رخ چار سال بعد بڑے پردے پر دستک دینے جا رہے ہیں۔