ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani: جاوید اختر اسکرین پر میرے بوسہ دینے والے سین سے پریشان نہیں تھے، شبانہ اعظمی - شبانہ اعظمی اور دھرمیندر کا بوسہ سین

راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ایک منظر میں شبانہ اعظمی اور دھرمیندر کو بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو اب سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اب اداکارہ شبانہ اعظمی نے فلم میں اپنے سین پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

جاوید اختر اسکرین پر میرے بوسہ دینے والے سین سے پریشان نہیں تھے، شبانہ اعظمی

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 2:57 PM IST

تجربہ کار اداکارہ شبانہ اعظمی نے فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دھرمیندر کے ساتھ اپنے بوسے والے سین پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس سے 'ایسی ہلچل' پیدا ہوگئی۔ تجربہ کار ستاروں نے فلمساز کرن جوہر کی حالیہ ریلیز رومانوی کامیڈی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دو پیار کرنے والے عمر دراز جوڑوں کا کردار ادا کیا تھا۔Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani

فلم کے ایک سین میں جب دونوں کا کردار برسوں کی جدائی کے بعد دوبارہ ایک دوسرے سے ملتا ہے تو اس لمحہ دونوں ایک دوسرے کو بوسہ دیتے ہیں۔ اب یہ سین شائقین کے درمیان بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی تکنیکی طور پر دھرمیندر اور شبانہ اعظمی کی ایک ساتھ پہلی فلم نہیں ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سائی پرانجاپے کی 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم بچھو میں کام کیا تھا، جس کی شوٹنگ رک گئی تھی۔

زوم کے ساتھ ایک انٹرویو میں شبانہ نے کہا کہ 'فلم میں ہمیں بوسہ کرتے ہوئے دیکھ کر لوگ مسکراتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران اسے فلمانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا تھا۔ یہ سچ ہے کہ میں نے اس سے پہلے اسکرین پر زیادہ بوسہ نہیں دیا ہے۔ لیکن کون نہیں دھرمیندر جیسے خوبصورت آدمی کو بوسہ دینا چاہیے گا؟'۔

اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ اس سین پر ان کے شوہر جاوید اختر کا کیا ردعمل تھا تب انہوں نے کہا کہ اس چیز نے انہیں پریشان نہیں کیا بلکہ وہ کسی اور چیز سے پریشان ہوئے تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ' نہیں وہ میرے بوسہ دینے پر پریشان نہیں تھے لیکن جس چیز نے انہیں پریشان کیا وہ میرا شور کرنے والے رویہ تھا دراصل پوری فلم دیکھنے کے دوران میں تالیاں بجا رہی تھی، سیٹیاں مار رہی تھی اور شور کر رہی تھی۔ یہ دیکھ کر ان کا رویہ ایسا تھا کہ میں اس عورت کو نہیں جانتا جو میرے ساتھ بیٹھی ہے۔ میں فلم دیکھتے ہوئے خوشی سے پاگل ہوگئی تھی'۔

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی اور فلم نے اب تک بھارت میں 60 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ اے دل ہے مشکل کے بعد یہ کرن جوہر کی سات سال پہلی فیچر فلم ہے۔

مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani: فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں شبانہ اعظمی کے ساتھ اپنے کسنگ سین پر دھرمیندر نے یہ کہا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.