ETV Bharat / entertainment

Shabana Azmi on Javed Akhtar: جاوید اختر کے ساتھ اپنے رشتے پر شبانہ اعظمی نے کہا ' ہماری بہت لڑائیاں ہوتی ہیں' - جاوید اختر سے اپنے رشتے پر شبانہ اعظمی

شبانہ اعظمی نے اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ اپنے تعلقات اور ان کی 'زبردست لڑائی' کے بارے میں بات کی ۔ اداکارہ نے بتایا کہ لڑائی کے باوجود ان کے درمیان بہت گہری دوستی ہے۔

جاوید اختر کے ساتھ اپنے رشتے پر شبانہ اعظمی نے کہا ' ہماری بہت لڑائیاں ہوتی ہیں'

author img

By

Published : May 30, 2023, 11:18 AM IST

شبانہ اعظمی اور جاوید اختر سال 1984 سے ایک ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک نئے انٹرویو میں جب شبانہ سے ان کی نظر میں محبت کی تعریف اور جاوید کے ساتھ ان کے رشتے کے بارے میں پوچھا گیا تو معروف اداکارہ نے کہا کہ ان میں بہت لڑائیاں ہوتی ہے اور وہ ایک دوسرے کو مارنا بھی چاہتے ہیں لیکن ان میں ایک دوسرے کے تئیں بہت احترام بھی ہے۔Shabana Azmi on Javed Akhtar

اس سال کے شروع میں شبانہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک فیملی فوٹو شیئر کی تھی، جس میں وہ جاوید اختر اور ان کے بچوں، زویا اختر اور فرحان اختر اور ان کی اہلیہ و اداکار شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں جاوید کی پہلی بیوی ہنی ایرانی بھی نظر آئیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے شبانہ نے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'ہم سب ساتھ ساتھ ہیں'۔

جاوید نے شبانہ سے قبل اسکرین رائٹر ہنی ایرانی سے شادی کی تھی اور ان کے ساتھ دو بچے ہیں اداکار فلمساز فرحان اختر اور فلمساز زویا اختر۔ اب فلم فیئر کے ساتھ ایک انٹرویو میں جب شبانہ سے پوچھا گیا کہ کیا ان برسوں کے دوران ان کی نظر میں محبت کی تعریف میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ تب اداکارہ نے کہا کہ ' میں کبھی بھی رومانوی مزاج کی نہیں تھی۔ میرے دور میں نوجوان لڑکیوں کے پاس رومانس کے حوالے سے بہت اچھے خیالات و تصور ہوا کرتے تھے لیکن شاید اس کی تعریف آج بدل گئی ہو۔ ہمارے دور کی لڑکیاں پریوں کی کہانیاں، کتابیں اور کارٹون کی کتابیں پڑھا کرتی تھیں۔ لیکن میں ایسی کبھی نہیں تھی کیونکہ میں نے اپنے والدین کی شادی دیکھی تھی، جس کی شروعات بہت زیادہ رومانس سے ہوا اور پھر وہ رشتہ دوستی میں بدل گیا۔ تو جس چیز کی میں نے بہت قدر کی وہ دوستی ہے'۔

جاوید کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ'جاوید اور میری بہت لڑائیاں ہوتی ہیں اور ہم ایک دوسرے کا قتل بھی کرنا چاہتے ہیں لیکن آخر میں ایک دوسرے کے تئیں ہمارا احترام سب سے زیادہ ضروری ہے۔ ہمارا نظریہ ایک ہی ہے۔ ہمارے والدین کے بھی نظریات ایک جیسے تھے جاوید کے والدین اور میرے، ہماری شادی تو ارینجڈ میرج ہونی چاہیے تھے۔ ہم دونوں کے والد شاعر تھے، دونوں کمیونسٹ پارٹیوں سے تھے اور وہ دونوں ہندی فلموں کے گیت نگار تھے، ہمارے درمیان بہت دوستی ہے جاوید کو یہ کہنا پسند ہے کہ شبانہ میری سب سے اچھی دوست ہے۔ اور یہ دوستی اتنی مضبوط ہے کہ شادی بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکی۔

شبانہ کو آخری بار شیکھر کپور کی ہدایتکاری میں بنی سال 2022 کی فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اگلی بار کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی جو جولائی میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا فرسٹ لک پوسٹر حال ہی میں شیئر کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.