ETV Bharat / entertainment

Film Sirf Ek Banda Kafi Hai منوج باجپئی کی فلم صرف ایک بندہ کافی ہے کا دوسرا ٹریلر جاری

author img

By

Published : May 21, 2023, 1:42 PM IST

منوج باجپئی کی آنے والی فلم 'صرف ایک بندہ کافی ہے' کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم صرف ایک بندہ کافی ہے 23 مئی 2023 کو زی 5 پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ New Trailer of Film Sirf Ek Banda Kafi Hai

منوج باجپئی کی فلم صرف ایک بندہ کافی ہے کا دوسرا ٹریلر جاری

ممبئی: بالی ووڈ اداکار منوج باجپئی کی آنے والی فلم 'صرف ایک بندہ کافی ہے' کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ منوج باجپائی اسٹارر فلم 'صرف ایک بندہ کافی ہے' سچے واقعات سے متاثر ہے۔ صرف ایک بندہ کافی ہے ایک کورٹ روم ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری اپوروا سنگھ کارکی نے کی ہے۔ صرف ایک بندہ کافی ہے' ایک عام آدمی کی سچائی کی جنگ جیتنے کی غیر معمولی جستجو ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک عام آدمی کی قوت ارادی اورسیلف اٹائلڈ گاڈمین کی طاقت کے درمیان لڑائی میں ہمیشہ قوت ارادی کی ہی جیت ہوتی ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔ فلم 'صرف ایک بندہ کافی ہے' کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، ٹریلر کے آغاز میں پولیس وین سے اترتے ہوئے ایک بابا کی جھلک نظر آتی ہے، جن کی سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت 5 بار مسترد ہو چکی ہے۔

اب وہ ہائی کورٹ سے رجوع کرتاہے۔ وہ طاقتور وکلاء کا سہارا لیتا ہے لیکن ایک عام وکیل کے خلاف ان کی ایک نہیں چلتی۔ زی اسٹوڈیوز اور بھانوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ پرزینٹس اپوروا سنگھ کارکی ہدایت کاری میں بنی، صرف ایک بندہ کافی ہے کو ونود بھانوشالی، کملیش بھانوشالی، آصف شیخ اور وشال گرنانی و جوہی پاریکھ مہتا نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ صرف ایک بندہ کافی ہے 23 مئی 2023 کو زی5 پر پریمیئر کے لیے تیار ہے۔ منوج باجپائی نے تیسری بار Zee5 کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اس سے پہلے ان کی 'سائیلنس کین یو ہیئر اِٹ؟' اور 'ڈائل 100' کو اس OTT پر اسٹریم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Huma Qureshi New Movie ہُما قریشی کی فلم ترلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز ہوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.