ETV Bharat / entertainment

Satyaprem Ki Katha trailer: کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا کا ٹریلر ریلیز - ستیہ پریم کی کتھا کا ٹریلر ریلیز

سمیر ودوان کی فلم ستیہ پریم کی کتھا کا ٹریلر آج ریلیز کردیا گیا ہے۔ کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی یہ فلم 29 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا کا ٹریلر ریلیز

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 1:32 PM IST

حیدرآباد: کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی جوڑی کو بھول بھولیا 2 میں پسند کیے جانے کے بعد ان کی جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئے گی۔ یہ دونوں ایک ساتھ فلم ستیہ پریم کی کتھا میں نظر آئیں گے۔ انتہائی متوقع فلم ستیہ پریم کی کتھا کے میکرز نے پیر کو میوزیکل لو ڈرامہ فلم کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ یہ فلم، جس میں کارتک آرین اور کیارا اڈوانی اہم کرداروں میں ہیں، 29 جون کو ریلیز کی جائے گی۔ Satyaprem Ki Katha trailer

دو منٹ تیس سیکنڈ کے فلم کا ٹریلر کارتک آرین کے ذریعہ ادا کیا گیا کردار ستیہ پریم کی گجراتی دنیا کی ایک جھلک پیش کرتا ہے، جو شادی کرنے کے لیے بے چین ہے۔ ٹریلر میں کیارا اڈوانی کے کردار کا نام کتھا ہے جو پہلے سے ہی کسی اور لڑکے کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ بھول بھولیا 2 کے بعد کیارا اور کارتک کی یہ ایک ساتھ دوسری فلم ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں اور پھر شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں لیکن قسمت ان کا ساتھ نہیں دیتی اور ان کے رشتے میں دراڑ آنے لگتی ہے۔

ٹریلر میں ایک جگہ کیارا کا کردار کارتک آرین کو ایک چھپے ہوئے سچ کے بارے میں کہتا ہے۔ کیارا کہتی ہیں کہ کچھ سچ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کو برداشت نہیں ہوتے اور کچھ خود کو برداشت نہیں ہوتے'۔ یہ پوشیدہ 'سچ' ستیہ پریم کو یہ احساس دلاتا ہے کہ تعلقات کو ایک ساتھ رکھنے کے لیے اسے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے اور مشکلات کے خلاف جانا چاہیے۔ وہ سچ ہی شائقین کو فلم دیکھنے پر مجبور کرے گا۔ ستیہ پریم کی کتھا کو سمیر ودوان نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے ساجد ناڈیاڈوالا اور نما پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کا پہلا گانا نصیب سے 27 مئی کو ٹریلر کے پریمیئر سے قبل ریلیز کیا گیا تھا۔ 'نصیب سے' کو شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملا ہے اور اسے یوٹیوب پر 29 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ اسے پائل دیو اور وشال مشرا نے خوبصورتی سے گایا ہے۔

گانے کے دلکش بول اور راگ واقعی دل موہ لینے والے ہیں۔ اس گانے میں کارتک اور کیارا کے رشتے کو خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں سپریا پاٹھک کپور، گجراج راؤ، سدھارتھ رندھیریا، راجپال یادو، انورادھا پٹیل، نرمیت ساونت اور شیکھا تلسانیہ نے بھی اداکاری کی ہے۔ ستیہ پریم کی کتھا کا اصل نام ستیہ نارائن کی کتھا تھا، لیکن پروڈیوسروں نے بعد میں اس فلم کے نام کو تبدیل کردیا تاکہ کسی کو اس سے تکلیف نہ پہنچے۔

مزید پڑھیں:Naseeb Se Song Out: فلم ستیہ پریم کی کتھا کا پہلا نغمہ 'نصیب سے' جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.