ETV Bharat / entertainment

Pasoori Nu release: ستیہ پریم کی کتھا کا نیا گانا پسوڑی نو ریلیز، مقبول نغمہ پسوڑی کے اس ریمیک سے شائقین ناخوش - ستیہ پریم کی کتھا کا نیا گانا پسوڑی نو

ستیہ پریم کی کتھا کا گانا پسوڑی نو آخر کار پیر کو ریلیز کردیا گیا۔ یہ گانا مقبول پاکستانی گانا پسوڑی کا ریمیک ہے۔ اس ریمیک نے مداحوں کو بے چین کردیا ہے۔

ستیہ پریم کی کتھا کا نیا گانا پسوڑی نو ریلیز

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 12:41 PM IST

ستیہ پریم کی کتھا کی کاسٹ اور میکرز کی جانب سے پسوڑی نو کا ٹیزر شیئر کرنے کے ایک دن بعد گانا پیر کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کے مقبول پاکستانی گانے پسوڑی کا ریمیک ورژن ارجیت سنگھ اور تلسی کمار نے گایا ہے۔ یہ میوزک ویڈیو کارتک آرین اور کیارا اڈوانی پر فلمایا گیا ہے۔ پیر کے روز میکرز نے ستیہ پریم کی کتھا کے گانے پسوڑی نو کا ویڈیو یوٹیوب پر ریلیز کیا اور لکھا کہ 'فلم ستیہ پریم کی کتھا کا گانا پسوڑی نو پیش کر رہے ہیں۔ عالمی سطح پر مقبول ہونے والے گانے کو دوبارہ جیئیں! کارتک آریان بطور ستیہ پریم اور کیارا اڈوانی بطور کتھا…'۔Pasoori Nu release

اس میوزک ویڈیو میں کارتک آرین اور کیارا ایک دوسرے سے رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ گانے میں فلم کے کچھ منظر کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں دونوں کو کشمیر کے دلکش وادیوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس گانے کے بول میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے ہندی میں لکھا گیا ہے جبکہ اصل گانا پنجابی اور اردو زبانوں میں ہے۔اصل گانے کی موسیقی علی سیٹھی نے دی ہے اور اس کے بول بھی علی سیٹھی نے لکھے ہیں جبکہ اس میوزک ویڈیو کے بول گرپریت سینی اور موسیقی روچک کوہلی نے دی ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

حالانکہ کچھ لوگ پسوڑی کے اس ریمیک سے ناخوش ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ 'اسے ناپسند کرنے کا کوئی بٹن ہے؟ ایک اور نے لکھا کہ یہ پریشان کردینے والا ہے، آخر اس کی ضرورت کیا تھا؟۔ ایک شخص نے یہ بھی لکھا کہ 'پرانی پسوڑی کو کوئی نہیں ہرا سکتا'۔

یوٹیوب پر نو پسوڑی کے آفیشل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے اریجیت سنگھ کا دفاع کیا۔ ایک شخص نے لکھا کہ آپ بالی ووڈ کو نظر انداز کر سکتے ہیں لیکن اریجیت سنگھ کی سریلی آواز کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اصل گانے کو علی سیٹھی اور شے گل نے اپنی آواز دی تھی۔ پسوڑی سال 2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا تھا۔ جب ستیہ پریم کی کتھا کے میکرز کی جانب سے گانے کے ریمیک کی خبر دی گئی تب بہت سے لوگوں نے ٹویٹر پر ان کی تنقید کی۔

ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ اور سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی سال 2022 میں آئی ہٹ فلم بھول بھولیا 2 کے بعد ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔ستیہ پریم کی کتھا 29 جون کو ریلیز ہوگی۔ فلم کا نام پہلے ستیہ نارائن کی کتھا تھا۔ تاہم تنقید سے بچنے کی ڈر سے اس کا نام ستیہ پریم کی کتھا رکھ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:'پسوڑی' سے مشہور ہونے والی گلوکارہ ہے کون؟ جانئیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.