ETV Bharat / entertainment

Satyaprem Ki Katha song Aaj Ke Baad کارتک اور کیارا کی فلم ستیہ پریم کی کتھا کا ایک اور خوبصورت نغمہ 'آج کے بعد' ریلیز - ستیہ پریم کی کتھا نغمہ

ستیہ پریم کی کتھا کے میکرز نے فلم کا ایک نیا گانا آج کے بعد جاری کردیا ہے، جس میں کارتک آرین اور کیارا اڈوانی نظر آرہے۔ میکرز نے فلم کا پہلا گانا نصیب سے27 مئی کو ریلیز کیا تھا۔

کارتک اور کیارا کی فلم ستیہ پریم کی کتھا ایک اور خوبصورت نغمہ 'آج کے بعد' ریلیز

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 3:00 PM IST

ممبئی: نصیب سے گانے کے بعد کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی رومانوی ڈرامہ فلم ستیہ پریم کی کتھا کے میکرز نے ہفتے کے روز فلم کا نیا نغمہ 'آج کے بعد' شائقین کےلیے ریلیز کردیا ہے۔ انسٹاگرام پر کارتک نے آج کے بعد کے عنوان سے گانے کی ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'آج کے بعد۔۔۔تم میری رہنا۔ ستیہ پریم کی کتھا کی جان، آج سے میرا پسندیدہ گانا آپ کا، آج کے بعد'۔Satyaprem Ki Katha song Aaj Ke Baad

گانے کے مسحور کن انداز اور میلوڈی بالکل دل موہ لینے والے ہیں۔ اس شادی والے گانے میں فلم کی خوبصورت جھلکیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جہاں اداکاروں کو شادی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس گانے کے ویڈیو میں جہاں کارتک کو شادی کی رسومات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے وہیں کیارا اپنے خیالوں میں گم نظر آرہی ہیں۔ کیارا اڈوانی نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر یہ گانا شیئر کیا ہے۔ یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ' آنکھیں نم ہیں، خوشیاں بھی سنگ ہیں'۔

جیسے ہی گانا پوسٹ کیا گیا اداکار کے مداحوں اور انڈسٹری کے دوستوں کی جانب سے گانے پر ردعمل آنا شروع ہوگیا۔ ایک پرستار نے لکھا کہ 'بہت سکون دہ گانا'۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' دیکھ کو چھو جانے والا، فلم دیکھنے کا انتظار ہے'۔ واضح رہے کہ فلم کا پہلا نصیب سے 27 مئی کو ریلیز ہوا تھا۔ کارتک نے انسٹاگرام پر اس گانے کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا تھا کہ 'ادھورا تھا میں۔۔ اب پورا ہوا۔۔جب سے تو میرا ہوگیا'۔

پائل دیو کے کمپوز کردہ اس گانے کو پائل اور وشال مشرا نے خوبصورتی سے گایا ہے۔ گانے کے بول اے ایم تراز نے لکھے ہیں۔ نصیب سے گانے کو کشمیر کے خوبصورت دلکش مقامات پر فلمایا گیا ہے۔ یہ گانا واقعی اس رومانوی میوزیکل محبت کی کہانی کا ایک روح پرور راگ ہے۔ اس سے قبل میکرز نے فلم کے ٹیزر کی نقاب کشائی کی تھی جسے شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا تھا۔ سمیر ودھوان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 29 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ فلم میں کارتک کیارا اڈوانی سے رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 2022 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر بھول بھولیا 2 کے بعد کیارا اور کارتک کی دوسری فلم ہے۔

اس فلم میں سپریا پاٹھک کپور، گجراج راؤ، سدھارتھ رندھیریا، انورادھا پٹیل، راجپال یادیو، نرمیت ساونت اور شیکھا تلسانیہ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ کارتک ہنسل مہتا کی اگلی فلم 'کیپٹن انڈیا' اور ہدایت کار کبیر خان کی اگلی فلم میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Satyaprem Ki Katha trailer: کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا کا ٹریلر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.