حیدرآباد: جمعرات کے روز آنجہانی اداکار ستیش کوشک کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے اداکار کی یوم پیدائش منائی۔ بالی ووڈ اداکار اور ستیش کے سب سے قریبی دوست انوپم کھیر اور ان کی اہلیہ ششی نے اس تقریب کی میزبانی کی، جس میں اداکار کی 11 سالہ بیٹی ونشیکا نے اپنے والد کے نام ایک خط پڑھا۔ ونشیکا نے اپنے جذبات خط میں لکھا کہ 'وہ دوبارہ جنم نہ لیں کیونکہ وہ آئندہ 90 سالوں میں ان سے ملنا چاہتی ہیں'۔Satish Kaushik's daughter Vanshika
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ستیش کو گزشتہ ماہ ہولی کا تہوار منانے کے چند گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ششی اور بیٹی ونشیکا ہیں۔ اداکار کے انتقال کے بعد ان کی پہلی یوم پیدائش کے موقع پر انوپم کھیر نے ایک تقریب کا اہتمام کیا اور اس دوران ونشیکا نے اپنے والد کو لکھا ہوا خط سب کو پڑھ کر سنایا جو انہوں نے اپنے والد کے انتقال کے بعد لکھا تھا۔ اس تقریب میں وہاں موجود لوگوں نے آنجہانی اداکار کے بارے میں ان سے جڑی یادیں یاد کیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اداکار انوپم کھیر نے ونیشکا کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں ونشیکا خط پڑھتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ونشیکا کہتی ہیں کہ ' ہیلو پاپا، میں جانتی ہوں کہ آپ اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں لیکن آپ یہ جان لیں کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گی۔ آپ کے دوستوں نے مجھے بہادر بننا سکھایا، لیکن میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ میں آپ کو شدت سے یاد کرتی ہوں۔ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ یہ آپ کے ساتھ ہونے والا ہے تو میں اسکول چھوڑ کر آپ کے ساتھ وقت گزارتی تھی۔ کاش میں آپ کو صرف ایک بار گلے لگا سکتی'۔
'مجھے نہیں معلوم کہ اگر میں اپنا ہوم ورک نہیں کروں گی تو مجھے ماں کی ڈانٹ سے کون بچائے گا۔ میں اب اسکول نہیں جانا چاہتی۔ مجھے نہیں معلوم میرے دوست کیا کہیں گے۔ اگر وہ مجھ پر ہنسیں تو؟ مجھ سے ہر روز میرے خوابوں میں ملیں۔ میں نے آپ کے لیے پوجا کی ہے اور میں دعا کرتی ہوں کہ آپ جنت میں ہوں، وہاں ایک بڑی حویلی میں رولس رائس، فیراری اور لیمبورگینی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہو۔ آپ وہاں ذائقہ دار کھانا کھائیں۔ ہم 90 سالوں میں دوبارہ ملیں گے، آپ دوبارہ جنم نہ لینا، میں آپ سے 90 سال میں ملوں گی۔ مجھے یاد رکھا، میں آپ کو کبھی نہیں بھولوں گی، آپ دنیا کے بہترین والد تھے'۔
انوپم کھیر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے دوست کی سالگرہ منانے کا انتخاب کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ '4-5 دن پہلے، ستیش میرے خوابوں میں نظر آئے اور کہا، 'یار تم میرے لیے کچھ نہیں کر رہا ہے کیا (کیا تم میری سالگرہ کے لیے کچھ نہیں کر رہے)؟' اس لیے میں نے آج ستیش کی زندگی کا جشن منانے کا فیصلہ کیا'۔