حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ابھی تک رکشا بندھن کے موڈ میں ہی نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ نے 31 اگست کو ابراہیم علی خان، اور سوتیلے بھائیوں تیمور اور جیہ کے ساتھ رکشا بندھن کا تیوہار منایا، سارہ علی خان جن کی پرورش صرف ان کی ماں نے کی، وہ اپنے خاندان کے بہت قریب ہے اور ان سے پیار کرنے کا موقع کبھی بھی ذائع نہیں جانے دیتی۔
لو آج کل (2020) کی اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ تصویریں شیئر کی، انہوں نے ان تصویروں پر چار مختلف طرح کے جزباتی کیپشن لکھے، تصاویر میں اداکارہ اپنے بھائی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ فوٹو شوٹ کے لیے سارہ نے ہلکے گلابی لباس کا انتخاب کیا، وہ کم میک اب کے ساتھ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں، اداکارہ نے بہت زیادہ تیار ہونے سے گریز کرتے ہوئے سمپل ڈریس کا انتخاب کیا۔
- سارہ علی خان نے خوبصورت بھارتی لباس میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے
- لوگوں کا مجھے شہزادی سمجھنا 'بے تکی' بات لگتی ہے، سارہ علی خان
اس کے برعکس ابراہیم خان نے ایک آرام دہ سیاہ کرتے اور گرے کلر کے جینس کا انتخاب کیا، اس طرح ان جوڑوں میں یہ اسٹار کڈ کافی خوبصورت انداز میں دکھائی دیئے۔ سارہ اکثر سوشل میڈیا ہینڈل پر کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں، وہ ہمیشہ فوٹو شیئر کر اپنے مداحوں کے درمیان سرخوں میں رہتی ہیں، یہی وجہ رہی کہ رکشا بندھن کے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے خوب سرخیاں بٹوری۔