ETV Bharat / entertainment

Sara Ali Khan Shares Hilarious Reel سارہ علی خان کا مزاحیہ انداز آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گا

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 2:51 PM IST

سارہ علی خان کا مزاحیہ انداز ہی انہیں اپنے مداحوں سے جوڑے رکھتا ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر ان کا چلبلا انداز ہی لوگوں کو کافی پسند آتا ہے جس کی وجہ سے چند برسوں میں ہی اداکار کے انسٹاگرام پر 41.2 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ آج انسٹاگرام پر سارہ نے کچھ ایسا ہی مزے دار ریل شیئر کیا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ کافی پینے سے پہلے اور کافی پینے کے بعد وہ کیسی ہوتی ہیں۔ Sara Ali Khan Shares Hilarious Reel

سارہ علی خان کا مزاحیہ انداز آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گا

حیدرآباد (تلنگانہ): اداکار سارہ علی خان اپنی حاضر جوابی اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے لوگوں میں مقبول ہیں۔ چاہے ان کے نمستے کہنے کا انداز ہو یا ان کے لطیفے کہنے کے طریقے سارہ بخوبی جانتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کی تفریح کیسے کرنی ہے۔ بدھ کے روز اداکار نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ریل شیئر کی جو یقیناً آپ کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دے گا۔ Sara Ali Khan Shares Hilarious Reel

سارہ علی خان کا مزاحیہ انداز ہی انہیں اپنے مداحوں سے جوڑے رکھتا ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر ان کا چلبلا انداز ہی لوگوں کو کافی پسند آتا ہے جس کی وجہ سے چند برسوں میں ہی اداکار کے انسٹاگرام پر 41.2 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ آج انسٹاگرام پر سارہ نے کچھ ایسا ہی مزے دار ریل شیئر کیا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ کافی پینے سے پہلے اور کافی پینے کے بعد وہ کیسی ہوتی ہیں۔

انسٹاگرام پر سارہ نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں اداکارہ نارنجی رنگ کے لہنگے میں فوٹو شوٹ کرانے کے لیے تیار ہوتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے ریل کے پہلے کلپ میں لکھا ہے کہ کاپی پینے سے پہلے والی حالت، جس میں وہ بانہوں میں چلے آؤ نغمہ پر شرماتی ہوئی رقص کرتی نظر آرہی ہیں اور ان کے ہیراسٹائلسٹ انہیں تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے بعد والی کلپ میں سارہ دکھاتی ہیں کہ کافی پینے کے بعد وہ کتنی تر و تازہ ہوجاتی ہیں، جس میں وہ فلم یملا پگلا دیوانہ کے ٹنکو جیا پر پوری توانائی کے ساتھ رقص کرتی ہیں۔

ان کی اس ریلز پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے خوب پیار مل رہا ہے اور اس ریل کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سارہ کو اپنے مداحوں کو خوش کرنا آتا ہے۔ اداکارہ کے اس ویڈیو کو اتنے کم وقت میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ جلد ہی لکشمن اٹیکر کی فلم میں وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ اُشا مہتا کی بایوپک میں بھی نظر آنے والی ہیں، جس کی ہدایتکاری کنن ائیر کریں گے۔

مزید پڑھیں:Sara Ali Khan and Shubman Gill Dating Rumours: سوشل میڈیا پر شبھمن گل اور سارہ علی خان کی رشتے کی افواہیں زوروں پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.